Live Updates

نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے لئی50 افسران نامزد

پیر 14 جنوری 2019 18:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 20کے افسران کے لئے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس 2019-20 ء میں شرکت کے لئے مختلف سروس گروپس، ایکس کیڈر، صوبائی حکومتوں کے 50افسران کی نامزدگیاں کر دیں ہیں ،نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کا انعقاد نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں ہوگا ،تمام نامزد کردہ افسران کو ہدایات دیں ہیں کہ وہ طے شدہ شیڈول کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی رپورٹ کریں ۔

(جاری ہے)

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس کے طارق وقار بخش (جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن) ،شہریار تاج(بلوچستان میں تقرری کے منتظر) ، منظور علی شیخ (سندھ حکومت) ، آمنہ امام (پنجاب حکومت) ، محمد زبیر اصغر قریشی (سیکرٹری فاٹا سیکرٹریٹ ) ،گلزار سین شاہ (جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن) ،فلائٹ لیفٹیننٹ افتخار علی سومرو(کمشنر ڈی جی خان) ،علی بہادر قاضی (سیکرٹری آئی ٹی ،حکومت سندھ) ، پولیس سروس آف پاکستان کے محمد اعظم (ڈائریکٹر ایڈمن ایف آئی اے ہیڈکوارٹر ) ،صابر احمد (نیشنل پولیس بیورو اسلام آباد) ،سہیل احمد تاجک (آر پی او شیخوپورہ،ریاض نذیر گھار(گلگت بلتستان) ، محمد امتیاز شاہ (ڈائریکٹر نیشنل پولیس بیورو اسلام آباد ) ،اشرف زبیر صدیقی (کمانڈنٹ بی سی کوئٹہ ) ، رفعت مختار (ڈی آئی جی موٹر وے ) ،سیکرٹریٹ گروپ کے محمد طاہر نور (جوائنٹ سیکرٹری فنانس ڈویژن) ،طارق محمد جاوید (حکومت پنجاب) ، محمد شاہد حسین (جوائنٹ سیکرٹری وزارت امور کشمیر ) ،محمد فاروق (کمشنر افغان مہاجرین ) ، شاہد احمد سندھو (جوائنٹ سیکرٹری وزارت پارلیمانی امور ، کاشف گلزار (حکومت سندھ) ،فارن سروس آف پاکستان کے صاحبزادہ احمد خان (ہائی کمشنر لندن) ، علی جاوید (مسقط میں پاکستان کے سفیر) ،احسن علی رضا (ڈی جی ایوان صدر ) ،فیصل نیاز ترمذی (بشکشک میں پاکستان کے سفیر) ، زاہد حفیظ چوہدری (ڈائریکٹر جنرل اے ایل ٹی وزارت خارجہ) ، محمد عامر آفتاب قریشی (قونصلر جنرل مانچسٹر) ،رخسانہ افضل (ڈی جی ایم ای وزارت خارجہ ، شہریار اکبر خان (قونصلر جنرل جدہ) ، پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس سروس کے محمد فہیم (کنٹرولر آف ائیر فورس پشاور) ، محمد ایاز (اکائونٹنٹ جنرل اے جے کے ) ، ان لینڈ ریونیو سروس کے میر بخش خان وزیر (چیف ایف بی آر اسلام آباد ، ملک امجد زبیر ٹوانہ (کمشنر ایل ٹی یو اسلام آباد ، محمد اعظم شیخ (کمشنر ایل آر (اپیلز) ، محمدا قبال (ڈی جی ایل آر پالیسی ،نیکٹا) ،عائشہ خالد (جوائنٹ سیکرٹری ای اے ڈی ، پاکستان کسٹمز سروسز کے محمد علی رضا (چیف (آر اینڈ اے ) ایف بی آر ہیڈکوراٹر ) ، محمد عمران خان مہمند (چیف ایف بی آر ہیڈکوارٹر) ،جنید جلیل خان ( چیف ایم جی ٹی ایف بی آر ) ، انفارمیشن گروپ کے مس نگہت شاہ (ڈپٹی ڈی جی پی آئی ڈی ) ،سہیل علی خان (ڈی جی آئی پی ونگ وزارت اطلاعا ت و نشریات ، پوسٹل گروپ کے محمد یوسف آفریدی (ڈائریکٹر پی سی ایچ آر ایل کے پی کے ،ریلویز کمرشل اینڈ ٹرانسپورٹ گروپ کے ارشد سلیم خٹک (ڈی ایس کراچی) ،آئی بی کے ملک ظفر اقبال (ڈی جی آئی بی اسلام آباد ) ،نیشنل اسمبلی کے خلیق احمد (جوائنٹ سیکرٹری کمیٹی ) ، حکومت خیبر پختونخواہ کے سید اختر حسین شاہ(وزارت منصوبہ بندی و ترقی و اصلاحات ،ذاکر حسین آفریدی (چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ پشاور ) آزاد کشمیر کے لیاقت حسین (سیکرٹری سروسز اینڈ ڈویلپمنٹ اے جے کے ، حکومت بلوچستان کے محمد سعید جمیلی (محکمہ جنگلات ) حکومت بلوچستان کو نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس 2019-20کے لئے نامزد کیا گیا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات