Live Updates

میانوالی وزیر اعظم عمران خان کا آبا ئی ضلع ، اسے ترقی یا فتہ اور ماڈل ضلع بنا نے کیلئے تما م تر وسائل بر ؤئے کا ر لا ئے جائیں گے، سردار عثمان بزدار

ضلع کے شہر داؤدخیل کو تحصیل کا درجہ دینے کیلئے ابتدائی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے،دورے کے دورن میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:09

میانوالی وزیر اعظم عمران خان کا آبا ئی ضلع ، اسے ترقی یا فتہ اور ماڈل ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ میانوالی وزیر اعظم پا کستان عمران خان کا آبا ئی ضلع ہے۔ اسے ترقی یا فتہ اور ماڈل ضلع بنا نے کیلئے تما م تر وسائل بر ؤئے کا ر لا ئے جائیں گے جبکہ اس ضلع کے شہر داؤدخیل کو تحصیل کا درجہ دینے کیلئے ابتدائی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے ۔یہ بات انہوں نے اپنے دورہ میانوالی کے دوران میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہی ۔

اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر پنجاب عبدالعلیم خان ، وزیر جنگلات پنجاب سردار سبطین خان ، وزیر قانو ن پنجاب راجہ بشارت ، چیف سیکرٹری یو سف نسیم کھو کھر، آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی ، کمشنر سرگودہا ڈویژن محمود حسن اورآر پی اوسرگودھا ڈویژن کے علا وہ مختلف محکموں کے سیکرٹری بھی مو جود تھے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اعلا ن کیا کہ ضلع میانوالی کے یو نیورسٹی آف سرگودھاسب کیمپس کو مستقل یو نیورسٹی میں تبدیل کیا جا ئے گا جبکہ تما م تحصیلوں اور اہم مقامات پر ریسکیو1122کی سروس فراہم کی جا ئے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں میڈیکل کالج کے قیام کیلئے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایم آر آئی مشین آئندہ چند روز میں نصب کر دی جائے گی ۔انہوں نے مزید یقین دلا یا کہ ہسپتال میں ادویات کی کمی پوری کر نے کیلئے وافر فنڈ زبھی فراہم کر دیئے جائیںگے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تما م اضلاع میں فراہمی آب کے نظام کو بہتر بنا نے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر منصوبہ بندی وضع کی گئی ہے ۔

انہوں نے عوامی مطالبہ کو مدِ نظر رکھتے ہو ئے پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کے آغاز کا بھی اعلا ن کیا ۔انہوں نے کہا کہ فرنیچرسے محروم گرلز سکولوں میں ضرورت کے مطابق فرنیچر کی فراہمی یقینی بنا ئی جا ئے گی ۔انہوں نے کہا کہ ضلع میانوالی میں شعبہ صحت ، تعلیم اور سٹرکوں کے منصوبوں کو جلد مکمل کر نے کیلئے متعلقہ تعمیراتی محکموں کو ہدا یات جاری کر دی گئی ہیں ۔

انہوں نے میانوالی تلہ گنگ روڈ کی بہتری ، محکمہ آبپا شی سے متعلق مسائل کے حل ، واٹر سپلا ئی سکیموں کے تنخوا ہ سے محروم ملازمین کی تنخواہوں کی جلد ادائیگی کا بھی اعلا ن کیا ۔انہوں نے سابقہ دورہ حکو مت کی جار ی سکیموں میں سیا سی بنیادوں پر ترمیم کا نو ٹس لیتے ہو ئے انکوائر ی کا بھی حکم دیا ۔انہوں نے پنجاب میں جرائم کی شرح میں اضافہ کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جرائم کی شرح مکمل کنٹرول میں ہے تا ہم مو جودہ حکو مت کی پا لیسی کے مطابق ایف آئی آر کا اندارج انتہا ئی آسان بنا یا گیا ہے ۔

جس کے باعث جرا ئم کی رجسٹریشن میں اضا فہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے ہارڈ ایر یا میں بھی پو لیس کے خصوصی دستے تعینات کر نے کا اعلا ن کیا جبکہ میانوالی پو لیس کی نفری بڑھا نے کیلئے منتخب عوامی نما ئندوں اور پو لیس حکام سے تجاویز طلب کر لی گئی ہیں ۔انہوں نے یقین دلا یا کہ ترقیاتی منصوبوں میں میرٹ اور شفافیت پر کسی قسم کا سمجھو تہ نہیں کیا جا ئیگا ۔

عوام کے ٹیکسوں کو صرف ان کی بہبود کیلئے استعمال کیا جا ئے گا۔بعدازاں وزیر اعلیٰ پنجاب نے پولیس لائنز کے لان میں لو کاٹ کا پودا بھی لگا یا ۔قبل ازایں وزیر اعلیٰ پنجاب نے بہرام ہال پولیس لائنز میانوالی میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی اور وزیر اعظم پاکستان کے متوقع دورہ میانوالی کے سلسلہ میں بریفنگ لی۔ اس موقع پر کمشنر سرگودھا ڈویژن محمود حسن نے انھیں ضلع میانوالی کے ترقیاتی کاموں اور مسائل سے آگاہ کیا۔وزیر اعلیٰ پنجا ب نے ضلع میانوالی کے ممبران پنجاب اسمبلی و ایم این اے ، تحریک انصاف کے ضلعی عہدیداران اور ڈسٹرکٹ بار میانوالی کے وفد سے بھی ملاقات کی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے سنٹرل جیل میانوالی ،ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال اور دیگر اداروں کا بھی دورہ کیا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات