ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم کی پیشگوئی

ہفتہ 26 جنوری 2019 13:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2019ء) محکمہ موسمیات نے آج(اتوارکو) ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے ۔ہفتے کویہاں جاری بیان کے مطابق کراچی اور مکران ڈویژن میں صبح کے اوقات میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا۔

(جاری ہے)

تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند جبکہ مری اور اسلام آبادمیں بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش مالم جبہ 08،کالام 4، بالاکوٹ 3، میرکھانی 2،کاکول 1، مظفرآباد7 ،گڑھی دوپٹہ 5 ، مری4، اسلام آباد(نیوائیرپورٹ) میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ مری میں1.5انچ برفباری ریکارڈ کی۔

ہفتے کو سکردو میں درجہ حرارت منفی 16،کالام، بگروٹ منفی 11،استور منفی 10،گوپس، مالم جبہ منفی 9، قلات منفی 7، پارہ چنار، ہنزہ،کوئٹہ منفی 5، مری منفی 4، میرکھانی، دیر، دروش،کاکول منفی 3، چترال،گلگت، راوالاکوٹ، ژوب، دالبندین منفی 2، بونجی اور مظفرآباد میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔