Live Updates

وزیر اعظم پاکستان کا کشمیری قوم سے اظہار یکجہتی کیلئے ریڈ ٹوگرین کشمیر مہم کا خیر مقدم

5فروری کو ریڈ ٹو گرین کشمیر کا سوشل میڈیاہیش ٹیگ متعارف کرانے کا عندیہ

ہفتہ 2 فروری 2019 13:32

وزیر اعظم پاکستان کا کشمیری قوم سے اظہار یکجہتی کیلئے ریڈ ٹوگرین کشمیر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) وزیراعظم پاکستان عمران خان کا ریڈ گرین کشمیر مہم کا خیر مقدم،5فروری کو ریڈ ٹو گرین کشمیر#RedToGreenKashmir کا ہیش ٹیگ متعارف کرانے کا عندیہ،ریڈ ٹو گرین کشمیر مہم کے سی ای او سخاوت خان سدوزئی کا مکتوب وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے آفس پہنچ گیا۔وزیر اعظم نے مکتوب پر بذریعہ نمائندہ شکریئے کا پیغام دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امن کی علامت ریڈ ٹو گرین کشمیر سوشل ٹیم کے سی ای او سخاوت خان سدوزئی نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو 5فروری 2019ء کو پاکستان اور آزادکشمیر کے سنگم آزاد پتن پلندری آکر کشمیری قوم سے اظہار یکجہتی کے لیے مکتوب لکھا،خط پہنچنے پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نی5 فروری کو ریڈ ٹو گرین کشمیر #RedToGreenKashmir کا ہیش ٹیگ چلانے کا پیغام بھیج دیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے خط کا خیر مقدم کیا،وزیراعظم سیکرٹریٹ اسلام آباد کے نمائندے نے ریڈ ٹو گرین کشمیر سوشل ٹیم کے سی ای اوسخاوت خان سدوزئی کو ٹیلی فون کیا جس میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے مہم بارے خیر مقدم اور شکریے کا پیغام دیا،وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے نمائندے کے مطابق ریڈ ٹو گرین کشمیر مہم کو آن کیا جائیگا۔5فروری کو ریڈ ٹو گرین کشمیر ہیش ٹیگ متعارف کرایا جائے گا،جس کے ذریعے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی جائے گی ،نمائندے کے مطابق وزیر اعظم نے دیگر مصروفیات کی بناء پر 5فروری 2019 ء وزیر اعظم نے آزاد پتن پلندری دورے سے معذرت کرلی ، البتہ وزیر اعظم نے کشمیریوں کے پیدائشی حق حق خودارادیت کی سفارتی سطح سے مکمل حمایت کرنے کا عندیہ دے دیا،سخاوت خان سدوزئی نے بھارتی مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی انتظامیہ کی جانب سے سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کرتے گولہ باری،پیلٹ،بلٹ سے قتل عام اورانسانی حقوق کی خلاف ورزی ،سمیت آزادی کشمیر کے عوام کے بنیادی حقوق کے لیے نیشنل پریس کلب اسلام کے سامنے دو سو پینسٹھ دنوں سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے محمود مسافر بارے بھی نے توجہ دلائی تھی،سخاوت خان سدوزئی نے اپنے دو کالم جو روزنامہ جموں کشمیر اور دیگر کشمیرک اخبارات میں بعنوان "جموں کشمیر کے عوام کا پیغام عمران خان کے نام اور ریڈ ٹو گرین کشمیر مہم کا حصہ بن جائیں بھی وزیراعظم کوبطور دعوت نامہ ارسال کیے تھے۔

نمائندے کے مطابق وزیر اعظم کشمیر افئیر کے وفاقی وزیر کے ذریعے اظہار یکجہتی بارے پالیسی دیں گے۔سخاوت خان سدوزئی نیوزیر اعظم پاکستان عمران خا ن کا بطور کشمیری شہری و صحافی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم جموں کشمیر کے عوام کا پیغام پڑھ کر ان کی جانب توجہ دینے پیغام بھیجا عملا کشمیریوں کے پیدائشی حق حق خودارادیت بارے آپ کے اقدامات کا بھی انتظار رہے گا،بھیجے گئے کالم اور خط عوام الناس سے شئیر بھی کیے جائیں گے،جن میں جموں کشمیر کے عوام کے مسائل اور تحریک آزادی بارے تفصیلا نشان دہی ہے،سخاوت سدوزئی نے ۵فروری کو کشمیری و پاکستانی قوم سے ایک ایک پودا لگا کر اس مہم کو آگے بڑھانے کی استدعا بھی کی ہے،اس ہیش ٹیگ ریڈ ٹو گرین کشمیر کے ہمراہ پودے لگاکر اور شہید بچوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر اپ لوڈ کی جائیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات