جموںوکشمیر مسلم لیگ کی طرف سے شہید کشمیری نوجوانوںکے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی

جمعہ 15 فروری 2019 12:52

جموںوکشمیر مسلم لیگ کی طرف سے شہید کشمیری نوجوانوںکے اہلخانہ سے اظہار ..
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) مقبوضہ کشمیر میںجموںوکشمیرمسلم لیگ کے جنرل سیکریٹری محمد رفیق گنائی کی سربراہی میں پارٹی کے ایک وفد نے کولگام جا کر شہید کشمیری نوجوانوں ڈاکٹرہلال احمد اور انجینئر سہیل احمد کے اہلخانہ سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دونوں نوجوانوںکو بھارتی فوجیوںنے اتوار کو ضلع بڈگام کے علاقے چاڈورہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کردیا تھا ۔

(جاری ہے)

محمد رفیق گنائی نے اس موقع پر کہاکہ بھارت دیرینہ تنازعہ کشمیرکواسکے تاریخی پس منظر میں حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کرنے کی بجائے فوجی طاقت کے بل پر اپنے غیر قانونی تسلط کو طول دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر میں جاری خونریزی بھارت کی ہٹ دھرمی پر مبنی رویہ کا نتیجہ ہے۔ انہوںنے بھارت پر زوردیا کہ وہ زمینی حقائق کو تسلیم کرے کہ کشمیری بھارتی تسلط کے تحت رہنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کو فوجی طاقت کا استعمال ترک کرکے مسئلہ کشمیر کو اسکے تاریخی پس منظر میں کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔ وفد میں منظور احمد لیلہاری ، اعجاز آغا اور عبدالرشید شامل تھے۔