اپنے اغواءکے الزام میں مارے جانے والوں کو نہیں جانتا. علی حیدر گیلانی
پولیس مقابلوں میں مارے جانے والوں کا تعلق میرے اغواءسے کیوں جوڑا جارہا ہے ؟ سابق وزیراعظم کے بیٹے کا امریکی نشریاتی ادارے سے انٹرویو
میاں محمد ندیم جمعہ 15 فروری 2019 23:11
(جاری ہے)
علی حیدر گیلانی نے بتایا کہ گرفتار یا پولیس مقابلے میں مرنے والوں کی جو تصاویر انہوں نے ٹی وی پر دیکھی ہیں، انہیں وہ نہیں جانتے اور ان افراد کو ان کے اغوا سے جوڑنے کا مقصد بھی وہ سمجھنے سے قاصر ہیں. سانحہ ساہیوال سے متعلق انہوں نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کو ایسے نہیں مارنا چاہیے کیوں کہ دہشت گرد تنظیمیں اس طرح کے واقعات کا فائدہ اٹھاتی ہیں اور انہیں پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کرتی ہیں. سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی 2103 کے عام انتخابات کی مہم کے دوران ملتان سے اغوا ہوئے تھے اور انہیں تین سال کے بعد بازیاب کرایا گیا تھا‘ لیکن ان کے اغوا اور بازیابی سے متعلق اب بھی مکمل معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں. انٹرویو میں علی حیدر گیلانی نے کہا کہ انہیں القاعدہ نے اغوا کیا تھا اور پھر انہیں تحریکِ طالبان پاکستان کے حوالے کردیا گیا تھا جس نے انہیں بعد میں افغانستان منتقل کردیا تھا. علی حیدر نے بتایا کہ القاعدہ کے ساتھ انہوں نے دو سال کا عرصہ گزارا اور پھر آخری 15 ماہ کا عرصہ وہ پاکستانی طالبان کے ساتھ رہے انہوں نے بتایا کہ پاکستانی طالبان اور القاعدہ میں بہت فرق ہے. علی حیدر گیلانی 2013 کی انتخابی مہم کے دوران اغوا ہوئے تھے اور اپنی رہائی کے بعد انہوں نے 2018 کا انتخاب لڑا اور کامیاب ہو کر پنجاب اسمبلی کے رکن بنے.
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.