راجوڑی سیکٹر پر بارودی مواد پھٹنے سے بھارتی فوج کے میجر سمیت 2 اہلکار ہلاک

ہفتہ 16 فروری 2019 18:56

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) لائن آف کنٹرول کے قریب راجوڑی سیکٹر پر بارودی مواد پھٹنے سے بھارتی فوج کے میجر سمیت 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی میں لائن آف کنٹرول کے قریب نوشیرہ سیکٹر پر بھارتی فوج کا میجر اور ایک سپاہی زمین میں دبائے گئے بارودی مواد کی زد میں آگئے جب وہ وہاں گشت کررہے تھے۔

بھارتی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل آنند کا کہنا ہے کہ بارودی مواد تازہ کھدی ہوئی زمین میں چھپایا گیا، اور واقعے میں دونوں اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ 14 فروری کو پلوامہ میں بھارتی فوج کے قافلے پر کئے گئے خود کش حملے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 44 اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔