مرحبا سعودی ولی عہد، طیارہ نورخان ایئربیس پرلینڈ کرگیا
وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف اورکابینہ کےارکان نے سعودی ولی عہد کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا، شہزادہ محمد بن سلمان کو21 توپوں کی سلامی، پھول پیش کیے جائیں گے،وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنرز پیش کیا جائےگا
ثنااللہ ناگرہ اتوار 17 فروری 2019 19:41
(جاری ہے)
سعودی ولی عہد کا پاکستان میں والہانہ استقبال کیا گیا۔ اسلام آباد کی سڑکوں کو دلہن کی طرح سجایا گیا، سڑکوں پر پاکستانی اور سعودی عرب کے پرچم جبکہ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ سعودی کنگ شاہ سلمان ، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دیوہیکل تصاویر بھی آویزاں کی گئی ہیں۔
سعودی ولی عہد کے پاکستان میں خیرمقدم کیلئے بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔ سعودی ولی عہد کو نور خان ایئربیس سے وزیراعظم ہاؤس لے جایا جائے گا، جہاں سعودی ولی عہد کا شایان شان استقبال کیا جائے گا۔ سعودی ولی عہد کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنرز بھی پیش کیا جائے گا۔ سعودی ولی عہد کو وزیراعظم ہاؤس میں عشائیہ دیا جائےگا۔ ایئرپورٹ پر وزیراعظم عمران خان نے اپنی کابینہ کے ہمراہ سعودی ولی عہد کا استقبال کیا۔ سعودی ولی عہد کے ہمراہ ایک بڑا سرمایہ کاروں کا وفد بھی پاکستان پہنچا ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ہمراہ سعودی عرب کے وزیرمملکت برائےامورخارجہ عادل الجبیرپاکستان پہنچ گئے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نورخان ایئربیس پرعادل الجبیرکا استقبال کیا۔ عادل الجبیرسعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے سلسلے میں پاکستان پہنچے ہیں۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ واضح رہے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو آج وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس میں عشائیہ دیا جائے گا۔ سعودی ولی عہد وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات بھی کریں گے۔ سعودی ولی عہد دوسرے روز کل پیر کو صدر مملکت ، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔ جبکہ صدرمملکت عارف علوی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو نشان پاکستان عطا کریں گے۔ نشان پاکستان دینے کی تقریب بھی پیر کو ایوان صدرمیں ہو گی۔ تقریب میں حکومتی وزرا، عسکری قیادت اور دیگر شخصیات شرکت کریں گی۔ صدر عارف علوی پیر کو ہی سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ ایوان صدر کے ظہرانے میں سعودی ولی عہد کا 100 رکنی وفد شریک ہوگا۔ ظہرانہ میں وزراء اور اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا۔ سعودی ولی عہد ایوان صدر سے ہی واپس ایئرپورٹ روانہ ہوجائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.