پاکستان پلوامہ حملے میں ملوث نہیں، کسی بھی بھارتی جارحیت کا پوری طاقت سے جواب دیا جائیگا، قومی سلامتی کمیٹی
وزیراعظم نے پاک فوج کو بھارت کی کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کا اختیار دیدیا بھارتی جنگی جنونی سوچ اور الزامات قابل مذمت قرار، خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان ٹھوس اقدامات جاری رکھے گا ، اجلاس میں فیصلہ امید ہے بھارت پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش کا مثبت جواب دیگا،کمیٹی نے بھارت کو مذاکرات کی وزیراعظم کی پیشکش کی توثیق کردی
جمعرات 21 فروری 2019 18:49
(جاری ہے)
وزیراعظم ہاؤس میں ہونیوالے اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی ،تینوں مسلح افواج کے سربراہوں ، حساس اداروں کے سربراہ اور سیکیورٹی حکام نے شرکت کی ۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی اندرونی و سرحدی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،اس کے علاوہ کمیٹی کو خارجہ حکام کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں زیر سماعت بھارتی جاسوس کلبھوشن کے کیس اور پاکستان کی افغان مصالحتی امن عمل کیلئے کوششوں پر بریفنگ دی جبکہ افغان امن عمل اور پاکستان کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔کمیٹی نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر جاری بھارتی افواج کے مظالم سمیت بھارت کی جانب سے پلوامہ حملے کے بعد جنگی جنونی سوچ اور الزامات کی بھی سخت مذمت کی اور اس حوالے سے پیدہ شدہ صورتحال پر بھی غور کیا گیا ۔قومی سلامتی کمیٹی نے پلوامہ واقعے سے متعلق لگائے گئے بھارتی الزامات مسترد کردئیے۔اجلاس کے شرکاء نے واضح کیاکہ پاکستان کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے ٹھوس اقدامات جاری رکھے گا جبکہ کمیٹی نے وزیراعظم کی بھارت کو کی گئی مذاکرات کی پیش کش کی بھی توثیق کی۔اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر بھی گفتگو کی گئی ۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کو بھارت کی کسی مہم جوئی یا جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کا اختیار دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی بھارتی جارحیت کا پوری طاقت سے بھرپور جواب دیا جائے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی ریاست کو انتہاء پسندوں اور دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیں گے، وزارتِ داخلہ اور سیکیورٹی ادارے انتہاء پسندی و دہشت گردی کے خاتمے کی کارروائی تیز کریں۔اعلامئے کے مطابق کمیٹی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کی اور پلوامہ حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی طور پلوامہ حملے کے واقعے میں ملوث نہیں، پلوامہ حملہ بھارت کے اندر مقامی سطح پر پلان ہوا اور کرایا گیا۔کمیٹی نے کہا کہ پاکستان نے مخلصانہ طور پر بھارت کو واقعے کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش کی جبکہ پاکستان نے دہشت گردی سمیت دیگر متنازع امور پر مذاکرات کی بھی پیش کش کی ہے، امید ہے بھارت پاکستان کی جانب سے تحقیقات کے حوالے سے پیش کش کا مثبت جواب دے گا۔کمیٹی کا کہا ہے کہ بھارت کو سوچنا چاہئے کہ مقبوضہ کشمیر میں تشدد کی کارروائیوں سے یہ ردعمل آرہا ہے۔اعلامئے کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی سرزمین استعمال کرنے میں کوئی ملوث پایاگیا تو سخت ترین ایکشن لیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے انتہا پسندی اور دہشتگردی کو پاکستان سمیت خطے کیلئے ایشو قرار دیا ہے، پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں70 ہزار جانوں کی قربانیاں دی ہیں اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بھاری مالی نقصان کابھی سامنا کیا ہے اسی مقصد کیلئے 2014میں نیشنل ایکشن پلان بنایا اور عمل کیاگیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے سیاسی جماعتوں اور اداروں کی منظوری سے دہشتگردی کیخلاف سخت اقدامات کئے اور ریاست کیلئے براہ راست خطرے کا سامنا کیا لیکن معاشرے اور ریاست کو انتہاء پسندوں کا یرغمال نہیں بننے دیا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.