موجودہ حالات میں بھارت کو سیاستدان نہیں اسٹیٹس مین کی ضرورت ہے، عمر عبداللہ

کشمیری مسئلے کا حل صرف مذاکرات کے ذریعے چاہتے ہیں، سابق وزیراعلی مقبوضہ کشمیر

جمعہ 22 فروری 2019 18:00

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں بھارت کو سیاستدان نہیں سٹیٹس مین کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں بھارت کو سیاستدان نہیں سٹیٹس مین کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت پوری قوم کو بدنام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری تشدد اور دہشت گردی کے حق میں نہیں ہیں وہ صرف اور صرف پرامن مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں ۔