مقبوضہ کشمیر، نوجوان پر کالا قانون ’پی ایس اے‘لاگو کر دیا گیا

ہفتہ 23 فروری 2019 13:51

مقبوضہ کشمیر، نوجوان پر کالا قانون ’پی ایس اے‘لاگو کر دیا گیا
سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر نظر بند نوجوان پر کالا قانون ’پبلک سیفٹی ایکٹ‘ لاگو کر اسے جموں خطے کی کوٹ بھلوال جیل میں نظر بند کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے ضلع پلوامہ کے علاقے چٹ پورہ کے رہائشی نوجوان مزمل گنائی کو بھارتی فورسز پر پتھرائوں کرنے کی پاداش میں گزشتہ ہفتے گرفتار کر لیا تھا ۔ نوجوان کے اہلخانہ نے تاہم بھارتی پولیس کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انکے پیارے کو بلا جواز طور پردھر لیا گیا ہے۔