( ن) لیگ کے ارکان اپنا وقت نکال کر شہباز شریف کو معیشت کے بارے میں سمجھائیں ،اسد عمر

زرداری قبیلہ بڑا غیور قبیلہ ہے معلوم نہیں کیوں بلاول زرداری کہلانے میں شرم محسوس کرتے ہیں ،جن کی چوری باہر چھپی ہوئی ہے ان کو بتانے کیلئے بلاول نے اپنا بیانیہ انگریزی میں بیان کیا ،پاکستان ایک غیرت مند ملک ہے جس نے چوبیس گھنٹے میں بھارت سے بدلا لیا ،آئی ایم ایف کے پاس پاکستان کے عوام کے مفاد میں جائیں گے، اسمبلی میں اظہار خیال

بدھ 6 مارچ 2019 22:52

( ن) لیگ کے ارکان اپنا وقت نکال کر شہباز شریف کو معیشت کے بارے میں سمجھائیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2019ء) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاہے کہ ن لیگ کے ارکان اپنا وقت نکال کر شہباز شریف کو معیشت کے بارے میں سمجھائیں ، زرداری قبیلہ بڑا غیور قبیلہ ہے معلوم نہیں کیوں بلاول زرداری کہلانے میں شرم محسوس کرتے ہیں ،جن کی چوری باہر چھپی ہوئی ہے ان کو بتانے کیلئے بلاول نے اپنا بیانیہ انگریزی میں بیان کیا ،پاکستان ایک غیرت مند ملک ہے جس نے چوبیس گھنٹے میں بھارت سے بدلا لیا ،آئی ایم ایف کے پاس پاکستان کے عوام کے مفاد میں جائیں گے۔

بدھ کو وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری اور احسن اقبال نے آج کے اجلاس میں اہم نکات اٹھائے ،اپوزیشن لیڈر نے اپنی تقاریر میں میثاق معیشت کی بات کی ،ہم اس تجویز کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ معیشت جن مشکلات سے دوچار ہے اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پرانے قرضوں پر سود کی ادائیگی صرف پچھلے سال 707 ارب روپے قرضے لیکر ادا کی گئی ،بلاول بھٹو نے کمال کردیا، انہوں نے بھی افراط زر کی بات کی ۔

انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کی پہلے چھ ماہ کی حکومت میں افراط زر چھ فیصد تھا وہ بڑہ کر پچیس فیصد ہوگیا ،ہماری حکومت میں سب سے کم تین فیصد افراط زر میں اضافہ ہوا ۔ انہوںنے کہاکہ ن لیگ کے ارکان اپنا وقت نکال کر شہباز شریف کو معیشت کے بارے میں سمجھائیں ۔انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت میں اڑتالیس ارب ڈالر سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ احسن اقبال کو غصہ یہ ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو کیوں وزیراعظم بنایا گیا ۔

انہوںنے کہاکہ عالمی بنک نے ن لیگ کے دور میں ہماری فنڈنگ بند کردی تھی ۔ انہوںنے کہاکہ ن لیگ کے دور میں چونتیس ارب ڈالر کا قرضوں میں اضافہ ہوا ۔ انہوںنے کہاکہ زرداری قبیلہ بڑا غیور قبیلہ ہے معلوم نہیں کیوں بلاول زرداری کہلانے میں شرم محسوس کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ایک غیرت مند ملک ہے جس نے چوبیس گھنٹے میں بھارت سے بدلا لیا ۔

انہوںنے کہاکہ جن کی چوری باہر چھپی ہوئی ہے ان کو بتانے کے لئے اپنا بیانیہ انگریزی میں بیان کیا ۔ اسد عمر نے کہاکہ شکور شاد نر کا بچہ ہے جس نے مجھے تین ماہ پہلے کہا تھا کہ وہ بلاول بھٹو کو شکست دے کر دکھائیگا ۔انہوںنے کہاکہ ن لیگ کی حکومت نے آتے ہی دو ماہ میں آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا ۔ انہوںنے کہا کہ جو خسارہ ہمیں ملا اس سے دس گنا زیادہ ن لیگ کو ملا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ وہ فیصلے نہیں کریں گے جو عوام کے خلاف ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کے پاس پاکستان کے عوام کے مفاد میں جائیں گے۔