سابق حکومتی نمائندے تعلیم ،روزگار ،صحت پر ایمانداری سے فنڈ خرچ کرتے تو آج بلوچستان میں اچھے ہسپتال ،اعلیٰ تعلیمی درسگاہیں ہوتی،اکبر علی سیال

پیر 11 مارچ 2019 19:05

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2019ء) جمہوری وطن پارٹی کے ضلعی صدر کامریڈ اکبر علی سیال جاموٹ نے اپنے ایک بیان میں میں کہا ہے کہ اگر سابقہ حکومتی نمائندے تعلیم ،روزگار اور صحت پر ایمانداری سے فنڈ خرچ کرتے تو آج پورے بلوچستان میں اچھے ہسپتال اور اعلیٰ تعلیم کے درسگاہ ہوتے اور بے روزگار کبھی خود کشی یا منشیات کی طرف رائب نہ ہوتے سابقہ نمائندے کے ترقی کے دعوے کرنے والوں کے چند سیلا ب کے پانی قطروں نے اُن کے کالے کرتوں کو فحاش کردیا جو اپنے دور میں ترقی کے نام پر اربوں کے فنڈ ہڑپ کئے اور اپنی ذات پر صرف خرچ کئے اگر سابقہ حکومت نمائندے عملی کام کرتے آج بلوچستان کے عوام سیلاب میں اپنے پیاروں کی لاشیں اور اپنے ڈوب ہوئے گھر نہ دیکھتے جو ایک بڑا درد ناک سلسلہ تھا یہی اب یہ سابقہ نمائندے بلوچستان کے عوام کے سامنے مگر مچھ کے آنسو بہا کر عوا م کے سامنے خود کو عیسی اور موسیٰ کرنے کی کوشش کررہی ہے مگر اب بلوچستان کی عوام ان کے کالے کرتوں کو جان چکی ہے اور اب سیاست سے ان کا نام و نشان بھی مٹنے والا ہے جمہوری وطن پارٹی ایسے نام نہاد سیاسی لیڈر وں کی پر زور مذمت کرتی ہے اگر موجودہ بلوچستان حکومت بروقت کاروائی اور سیلاب زدگان کی مدد نہ کرتی تو سیلاب کے پانی پورے بلوچستان کو اپنی لپٹ میں لے لیتا اور تباہی مچادیتااور ہزاروں کی تعداد انسانی اموات ہوسکتے تھے جمہوری وطن پارٹی کی طرف سے موجود حکومت نمائندے اور پاک فوج کے جوانوں کو سیلاب زرگان کی مدد کرنے پر خراج تحسین پیش کرتی ہے اور اُن کے اچھے کارناموں کو بلوچستان کے عوام اور سیاسی سماجی کارکن اچھی قدر کے نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔