وفاقی وزراء کا سندھ کی جیل بھرنے کا اعلان حیران کن ہے ‘ پیپلز پارٹی پنجاب

نیب کا لا قانون ہے، نیب میں اصلاحات پر سنجیدہ اقدامات اٹھانے چاہئیں‘ پارلیمانی لیڈر و ترجمان حسن مرتضیٰ

ہفتہ 16 مارچ 2019 14:08

وفاقی وزراء کا سندھ کی جیل بھرنے کا اعلان حیران کن ہے ‘ پیپلز پارٹی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2019ء) پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر و ترجمان سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ نیب کا لا قانون ہے، نیب میں اصلاحات پر سنجیدہ اقدامات اٹھانے چاہئیں ، نیب کا ادارہ صرف سیاسی انتقام کے لئے استعمال ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے مقدمات کراچی سے راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ آ گیا ہے، عوام جانتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا یا جارہا ہے، ہم عوام کی طاقت کے سہارے دربارہ وفاق میںحکومت بنائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی وزراء کا سندھ کی جیل بھرنے کا اعلان حیران کن ہے ، اس طرح کے اعلانات سے چھوٹے صوبوں کے احساس محرومی بڑھے گا، پہلے سراج درانی کو گرفتار کیا گیا اور اب پیپلزپارٹی کے دیگر قائدین کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں، ماضی میں بھی ہمارے قائدین آزمائش سے گزرے اوراب پھر کسی بھی آزمائش سے گزرنے کے لئے تیار ہیں،کوئی بھی امتحان ہمار ا حوصلہ کم نہیں کرسکتا۔

متعلقہ عنوان :