زمین کا زیو ر جنگلات ہیں اور جنگلات کی بقاء انسانیت کی بقاء کے لئے ضروری ہے‘سردار میر اکبر خان

حکومت جنگلات کی حفاظت کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لارہی ہیجنگلات اور جنگلی حیات اس دھرتی کا حسن ہے

بدھ 20 مارچ 2019 16:17

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) وزیر جنگلات آزاد کشمیرسردار میراکبر خان نے کہا ہے زمین کا زیو ر جنگلات ہیں اور جنگلات کی بقاء انسانیت کی بقاء کے لئے ضروری ہے حکومت جنگلات کی حفاظت کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لارہی ہیجنگلات اور جنگلی حیات اس دھرتی کا حسن ہے اس کی حفاظت ہم سب کا اولین دینی فرض ہے ہم سفید پہاڑوں اور رقبہ جات کو شجرکاری سے سرسبز وشاداب بنانے کے لئے کوشیاں ہیں ریاست جموں وکشمیر ایک خوبصورت خطہ ہے اس کی خوبصورتی میں جنگلات کا بڑا اہم کردار ہے اس کی حفاظت ہم سب کادینی فریضہ ہے اس سلسلہ میں تحفظ جنگلات کمیٹیاں بنائی ہیںتاکہ عوام بھی محکمہ جنگلات کے ساتھ ملکر جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریںجنگلات اور جنگلی حیات کی حفاظت اور ان کی نشو ونما کو بہتر بنانے کے لیے نچلی سطح پر نوجوان نسل کو شامل کرتے ہوئے مربوط حکمت عملی بنائیں گے۔

(جاری ہے)

شہروں کی ترقی کے لیے جنگلات بہت ضروری ہیں اورکسی شہر میں جنگلات کی موجودگی اس شہر کی خوشحالی خوبصورتی اور باشندوں کی صحت و تندرستی میں اضافہ کرتے ہیں ملک میں صحت مند ماحول اور مستحکم معیشت کے لیے اس کے 25 فیصد رقبے پر جنگلات کا ہونا ضروری ہے لیکن پاکستان اور آزاد کشمیر میں جنگلات کا رقبہ 4 فیصد سے بھی کم ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے جنگلات کو کاٹ کر رہائشی علاقوں میں تبدیل کیا جارہا ہے لہٰذا جنگلات کا تناسب برقرار رکھنے کے لیے شہروں میں شجر کاری کی جائے تاکہ موسمیاتی تغیرات کے نقصانات سے نمٹا جاسکے اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ بڑے اور پرہجوم شہروں میں درختوں کا ہونا ضروری ہے تاکہ وہاں موسمیاتی تغیرات (کلائمٹ چینج) کی وجہ سے ہونے والی گرمی اور ماحول کی آلودگی میں کمی آئے جنگلات کے ساتھ انمول پودے اور جڑی بوٹیاں پائی جاتی ہیں جنہیں ادویہ کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے جبکہ یہ جنگلات مقامی آبادیوں کے لیے تالابوں، چشموں اور زیر زمین پانی کے ذخائر کو محفوظ اور متواتر جاری رکھنے میں بھی انتہائی مدد گار ہیںجنگلات سمندری کٹاؤ کو روکتے ہیں اور سمندر میں آنے والے طوفانوں اور سیلابوں سے حفاظت فراہم کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنگلات کے عالمی دن کی مناسبت سے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات کے عالمی دن کے موقعہ پر ہم سب کا فرض ہے کہ ہم جنگلات کی اہمیت کے حوالئے سے عوام الناس میں شعور بیدار کر یں ۔جنگلات کا عالمی دن کے موقعہ پرزیادہ سے زیادہ درخت لگائیںاور ماحول بچائیں اس دن کے موقع پر لاکھوں نئے درخت لگا کر درختوں سے محبت کا اظہار کیا جاتا ہے تو کیوں نہ آج کے دن پر ہم سب اپنے پیاروں اور والدین کے نام کا بھی ایک پودا لگائیں انہوں نے کہا کہ ماہرین کے مطابق پھول پودے انسانی شخصیت اور نفسیات پر گہرے اثرات مرتب کرتے ہیںسایہ دار درختوں کا وجود نہ صرف انسانی صحت کے لئے مفید اور فرحت بخش ہوتا ہے بلکہ یہ موسمی تبدیلیوں سے بچاؤ کا بھی ذریعہ ہے درخت لگا کر کرہ ارض پر ہونے والی موسمیاتی تبدیلی میں خوشگوار تبدیلی لائی جاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قدرتی جنگلات کے رقبے میں ہر سال 27 ہزار ہیکٹر کمی ہو رہی ہے بین الاقوامی ادارے آئی سی یو این کے مطابق پاکستان کا شمار دنیا کے ان 10 ملکوں میں ہوتا ہے جو موسمی تبدیلیوں سے زیادہ متاثر ہوسکتے ہیںپاکستان اور آزا کشمیر میں نہ صرف جنگلات کے کٹاؤ کو روکنے بلکہ عوام کے تعاون سے وسیع پیمانے پر شجرکاری کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ زمین کا زیو ر جنگلات ہیں زمین کی خوبصورتی دریاپہاڑ چراگاہوں ،جھیلوں اور جنگلی حیات سے ہے ان کی حفاظت حکومت اور عوام سب کا فرض ہے انھوں نے کہا کہ یورپ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک میں درخت کی ایک ٹہنی بھی کاٹنے کے لیے حکومت کی اجازت درکارہوتی ہے مگر ہمارے ہاں درختوں کی بے دریغ کٹائی ہوتی ہے جس کی بڑی وجہ لوگوں میںجنگلات کی افادیت کے بارے میں شعورکا نہ ہونا ہے انھوں نے کہا کہ عوام الناس میں جنگلات کی اہمیت کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جائے گا تاکہ وہ درختوں کی حفاظت اپنی اولاد کی طرح کرسکے تبھی ہم اس خطے کو سرسبز بنا سکتے ہیں انھوں نے کہا کہ جنگلات اورجنگلی حیات اس خطے کا حسن ہے اس کی حفاظت ہم سب کادینی فرض ہے ہم سفید پہاڑوں اور رقبہ جات کو سرسبز وشاداب بنائیں گے انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول بھارتی فائرنگ کی وجہ سے جہا ں عوام الناس کو نقصان پنچ رہا ہے وہا ں جنگل اور جنگلی حیات بھی فائرنگ کی زد میں آکرتباہ ہورہے ہیں اور جنگلات میں آگ لگنے کی وجہ سے شدید نقصان ہورہا ہے جنگلی حیات کی نسل کشی ہورہی ہے جس کی وجہ سے قدرتی حسن ماند پڑرہا ہے انھوں نے کہا کہ جنگلات اور جنگلی حیات کی حفاظت خود بھی کریں اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کریں انھوں نے میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ جنگل اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے عوام الناس کے اندر شعور بیدار کرنے میں اپنا کردار اداکریں ۔