مقبوضہ کشمیر، آرونی اسلام آباد میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی کے دوران جھڑپیں

پیر 25 مارچ 2019 17:35

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فورسز کی طرف سے ضلع اسلام آباد میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی کے دوران نوجوانوں اور فورسز اہلکاروں کے دوران جھڑپیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج ، پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے ضلع میں آرونی کے علاقے نئی بستی کا محاصرہ کیا اور گھرگھر تلاشی کی کارروائی شروع کردی ۔

علاقے کے نوجوانوں نے فوجی آپریشن کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسوگیس سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے بعد مظاہرین اور فورسز اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں۔احتجاجی مظاہرین نے بھارتی فورسز پر شدید پتھرائو کیا۔ تاہم فوری طورپر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔