Live Updates

چودھری نثار علی خان اور شہباز شریف کے مابین معاملات طے پا گئے ہیں

معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے خبر دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 اپریل 2019 15:45

چودھری نثار علی خان اور شہباز شریف کے مابین معاملات طے پا گئے ہیں
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اپریل 2019ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ نواز شریف کے حوالے سے ایسی کوئی خبر نہیں آئی کہ ان کے نعرے لگ رہے ہوں یا کچھ بھی لیکن شہباز شریف کے حوالے سے ایسی کئی خبریں آ رہی ہیں۔ اس حوالے سے خود وزیراعظم عمران خان بھی آج تک پریشان ہیں اور اُن کا یہ گُمان ہے کہ شہباز شریف کی کہیں نہ کہیں کوئی سیٹنگ ہو رہی ہے۔

عمران خان کا گُمان ہے کہ یہ معاملہ گڑ بڑ ہے ۔ عمران خان کا کہنا یہ ہے کہ احتساب ہو گا لیکن مسلم لیگ ن کو جو ریلیف دیا جا رہا ہے اور جو عدالت سے فیصلے آ رہے ہیں اس سے ان کا گُمان مزید بڑھ رہا ہے۔ کیونکہ ایک دم سے نواز شریف اور مریم نواز بھی خاموش ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن میں اس وقت جارحیت والی سائیڈ بالکل خاموش ہے۔ ڈاکٹرشاہد مسعود نے مزید کہا کہ پرویز رشید صاحب غائب ہو گئے ہیں وہ کدھر گئے کچھ پتہ نہیں ہے ، ہاں البتہ چودھری نثار علی خان اور شہباز شریف کی آپس میں سیٹنگ ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ چودھری نثار علی خان نے پارٹی قیادت سے اختلافات کی وجہ سے آزاد حیثیت میں عام انتخابات 2018ء میں حصہ لیا تھا۔ عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری نثار علی خان نے پارٹی قیادت کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔چودھری نثار علی خان نے عام انتخابات 2018ء میں چار نشستوں سےحصہ لیا جس میں دو نشستیں قومی اسمبلی جبکہ دو صوبائی اسمبلی کی تھیں۔

چودھری نثار علی خان کو قومی اسمبلی کی دو نشستوں این اے 59 اور این اے 63 سے اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 12 سے شکست کا سامنا ہوا، جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 10 سے چودھری نثار علی خان کامیاب قرار پائے لیکن چودھری نثار علی خان نے پنجاب اسمبلی میں حلف نہیں اُٹھایا اور نہ ہی اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حصہ لیا۔ لیکن پھر اچانک اُن کی واپسی ہوئی اور انہوں نے مسلم لیگ ن کے کئی لوگوں سے رابطے کرنا بھی شروع کر دئے تھے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات