جموں میںبی جے پی کے انتہاپسندوںکا ریستواران کے مالک پر حملے کی مذمت

جمعرات 18 اپریل 2019 23:43

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) مقبوضہ کشمیر میںجموںوکشمیر فریڈم موومنٹ کے چیئرمین محمد شریف سرتاج نے جموںریجن کے ضلع ڈوڈہ کے بھدروہ قصبے میں بی جے پی کے انتہا پسند ہندوئوں کی طرف سے ایک ریستوران کے مالک توصیف احمد پر حملے کی مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد شریف سرتاج نے جموں سے جاری ایک بیان میں کہاکہ بی جے پی کے انتہاپسندوںنے گزشتہ روز قصبے میں ذائقہ ریستوران کے مالک پر سیری بازار میں حملہ کیااورتشدد کا نشانہ بنایا ۔

واقعے کے بعد بھدروہ کی صورتحال کشیدہ ہے ۔ شریف سرتاج نے کہاکہ بی جے پی کے کارکن جموںمیں مسلمانوں کو ہراساں اور خوفزدہ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے اور وہ اپنی پارٹی کو ووٹ دینے کیلئے مسلمانوں کو مجبور کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مہلک ہتھیاروںسے لیس بی جے پی کے کارکنوںنے بھدروہ بازار میںآکر مسلمانوں اور پاکستان کے خلاف نعرہ بازی کی جس کے بعد سے علاقے کی صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی ہے ۔

جموںوکشمیر فریڈم موومنٹ کے چیئرمین اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ جموں کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لیکر وہاںمسلمانوں کا تحفظ یقینی بنائیں اوردیرینہ تنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں۔