
مدرسے کی لڑکی کو ہیڈماسٹر کے کہنے پر آگ لگائی گئی، پولیس
مقتولہ نے مدرسے کے ہیڈ ماسٹر کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کی درخواست دے رکھی تھی، انیس سالہ نصرت جہاں رفیع کی موت کے بعد متعدد احتجاجی مظاہرے نصرت کو جھانسا دے کر مدرسے کی چھت پر بلایا گیا، مبینہ حملہ آوروں نے ہیڈ ماسٹر کے خلاف مقدمہ واپس لینے پر دبا ڈالا، نصرت نے جب انکار کیا تو اس کو آگ لگا دی گئی
جمعہ 19 اپریل 2019 20:03

(جاری ہے)
ان میں سے ایک شخص نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے نصرت کو قتل کرنے کی ہدایت ہیڈ ماسٹر کی طرف سے دی گئی تھی۔
اس واقعے کی تفتیش کرنے والے سینئر پولیس اہلکار محمد اقبال کے بقول، ہیڈ ماسٹر نے حملہ آوروں کو کہا تھا کہ وہ مقدمہ واپس لینے کے لیے نصرت پر دبا ڈالیں اور انکار کی صورت میں قتل کرنے کی ہدایات بھی دی تھیں۔گزشہ ماہ مارچ میں نصرت نے پولیس میں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کی رپورٹ درج کروائی تھی۔ بعد ازاں پولیس اسٹیشن میں پیش آنے والے اس واقعے کی ایک ویڈیو لیک ہوگئی، جس میں مقامی پولیس افسر نے نصرت کی شکایت کو ایک معمولی واقعہ قرار دیتے ہوئے رد کر دیا تھا۔اقبال کے مطابق حملہ آوروں نے نصرت کو آگ لگانے سے قبل اسکارف سے باندھ دیا تھا۔ اقبال کا مزید کہنا تھا، حملہ آور اس کارروائی کو خودکشی کی شکل دینا چاہتے تھے لیکن اسکارف جل جانے کی وجہ سے نصرت کے ہاتھ پاں کھل گئے اور وہ نیچے سیڑیوں تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔انیس سالہ نصرت کا اسی فیصد جسم آگ سے جل چکا تھا اور وہ دس اپریل کو ہسپتال میں انتقال کر گئی۔ نصرت نے موت سے قبل ایک ویڈیو ریکارڈ کروائی تھی، جس میں اس نے ہیڈ ماسٹر کے خلاف تمام الزامات کو دہرایا اور چند حملہ آوروں کی نشاندہی بھی کی۔انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق بنگلہ دیش میں جنسی زیادتی اور جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ حکام حملہ آوروں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
قطر پر حملے کے باوجود اسرائیل امریکا تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، امریکی وزیر خارجہ
-
ظ*دوحہ پر اسرائیل حملہ امن معاہدہ خطرے میں ڈال سکتا ہے، یورپی ممالک کا انتباہ
-
مودی کا جنگی جنون بے قابو، بھارت مزید جنگی ہتھیاروں کی خریداری میں مصروف
-
بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اقدام عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار
-
ٹرمپ سے ملاقات سے قبل قطری وزیراعظم کی اعلیٰ امریکی قیادت سے اہم ملاقاتیں
-
ہم اپنی سلامتی کے تحفظ اور خود مختاری کے قیام کے لیے پرعزم ہیں، قطری وزیراعظم
-
سعودی عرب کی قطر کے خلاف نیتن یاھو کے جارحانہ بیانات کی شدید مذمت
-
خوشگوار ماحول میں ٹرمپ کی قطری وزیر اعظم سے دو گھنٹے طویل ملاقات
-
چارلی کرک کے مبینہ قاتل کو گرفتارکرلیا گیا، ٹرمپ کا دعویٰ
-
ایک دن میں 88.5 بلین ڈالر کما کر لیری ایلیسن نے ایلون مسک کیلیے خطرے کی گھنٹی بجادی
-
سعودی عرب میں تیل کی جگہ شمسی توانائی کی بڑی طاقت بننے کی تیاری
-
دوحہ حملے کے جواز میں اسامہ بن لادن کا حوالہ دینا مضحکہ خیز ہے، پاکستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.