پاکستان کے حوالے سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دعوے سے تنگ آ چکے ہیں، پی چدمبرم

بدھ 24 اپریل 2019 15:35

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق بھارتی وزیر داخلہ پی چدمبر نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی کے دعوے سے تنگ آچکے ہیں جبکہ عوام چاہتے ہیں کہ وہ ڈی مونیٹائزیشن اور نفرت انگیز تقاریر جیسے مسائل کے بارے میں بات کریں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پی چدمبرم نے ایک ٹویٹر پیغام میں سوال کیا کہ وزیر اعظم مودی انتخابی مہم کے خاتمے سے پہلے عوام کو درپیش مسائل پربھی بات کریں گے یا نہیں۔

انہوں نے کہاکہ عوام ان کی جماعت کے رہنمائوں کی طرف سے کی جانے والی نفرت انگیز تقاریرپر ان کا مؤقف جاننا چاہتے ہیں۔پی چدمبرم نہ کہاکہ عوام چاہتے ہیں کہ وزیراعظم ڈی مونیٹائزیشن، جی ایس ٹی اور دیگر عوامی مسائل پر بات کریں۔