تحریک آزادی کی راہ میںکشمیری عوام کا عزم اور استقامت قابل تعریف ہے ،ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی

بدھ 24 اپریل 2019 23:04

سری نگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) مقبوضہ کشمیرمیںجموں وکشمیر ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی نے جاری تحریک آزادی کی راہ میں کشمیری عوام کے عزم و استقامت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظلم و جبر اور بربریت کے ذریعے کشمیریوںکی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فریڈم پارٹی کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ غیر قانونی طورپر نظر بند سینئر حریت رہنماء شبیر احمد شاہ جیسے کشمیری قوم کے سپوت مختلف جیلوں میں بھارت کے سیاسی انتقام کا جرات مندی سے مقابلہ کرر ہے ہیں ۔

ا نہوںنے کہاکہ کشمیری عوام نے ہر موقع پر ثابت کیاہے کہ انکی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو گرفتاریوں،قتل عام اور دیگر مظالم کے ذریعے کمزور نہیں کیا جاسکتا ۔ ترجمان نے کہاکہ وہ دن زیادہ دور نہیں جب بھارت کو مقبوضہ علاقے کے زمینی حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے تمام سیاسی نظربندوں کی فوری رہائی کے ذریعے تنازعہ کشمیر کے حل کی راہ ہموار کرنی پڑے گی ۔ انہوںنے واضح کیاکہ دیرینہ مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر جنوبی ایشیاء کے خطے میں پائیدار امن و سلامتی کاقیام ممکن نہیں۔