آزادکشمیر میں پاکستان مسلم لیگ (ن )کی حکومت متحد و منظم ہے ، چودھری اسماعیل گجر، راجہ محمد صدیق

حکومت کے اندر فاروڈ بلاک کا وجود ہے نہ ہی وہ کسی فاروڈ بلاک کا حصہ ہیں ،وزیراعظم آزادکشمیر کیساتھ کھڑے ہیں ، وزراء حکومت

بدھ 15 مئی 2019 16:55

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2019ء) وزراء حکومت چوہدری اسماعیل گجر اورراجہ محمد صدیق نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے اندر پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت متحد و منظم ہے حکومت کے اندر فاروڈ بلاک کا کوئی وجود نہیں اور نہ ہی وہ کسی فاروڈ بلاک کا حصہ ہیں وزیراعظم آزادکشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں قیادت پر مکمل اعتماد ہے میاں محمد نواز شریف کے سپاہی ہیں مسلم لیگ ن کے وزرا اور ممبران اسمبلی کسی ایسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے پارٹی کو نقصان ہو آزادکشمیر کے اندر پارلیمانی کا وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کو مکمل اعتماد حاصل ہے سردار سکندر حیات خان سینئر سیاستدان ہیں ان کا دل سے احترام کرتے ہیں لیگی حکومت وزیراعنم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں خطہ کے اندر تعمیر و ترقی اور عوام خوشحالی کا سفر جاری رکھے گی میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اس وقت آزادکشمیر کے اندر سیاسی افراتفری پیدا کرنے کی ناکام کوششیں کی جا رہی ہیں آزاد کشمیر کے اندر مسلم لیگ ن پوری طرح متحد و منظم ہے قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کے سپاہی پارٹی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں آزادکشمیر کے اندر مسلم لیگ ن میں فاروڈ بلاک کے قیام کا پراپیگنڈا بے بنیاد اور خلاف حقائق ہے مسلم لیگ ن کے اندر فاروڈ بلاک کا قیام ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ آزادخطہ کے اندر مسلم لیگ (ن) کی حکومت خطہ کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کوشاں ہے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں خطہ کی ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے خدمت کا سفر جاری رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سردار سکندر حیات خان آزاد خطہ کے سینئر اور بزرگ سیاستدان ہیں سب ان کا احترام کرتے ہیں ۔