وزیراعظم آزاد کشمیر کی کردار کشی کر کے کشمیری عوام کی توہین کی جارہی ہے ‘ندیم زرگر

بدھ 15 مئی 2019 19:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2019ء) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ندیم زرگر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خا ن کے خلاف آڈیو سیکنڈل کو بنیاد بنا کر آزاد حکومت کے خلاف سازش کی جاری ہے ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کی کردار کشی کر کے کشمیری عوام کی توہین کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آڈیو لیکس معاملہ پر اعلیٰ سطح تحقیقات ہو رہی ہیں ان سازش میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی ۔

ان خیالات کا اظہا رانہوں نے گزشتہ دن میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان تعمیر وترقی کے ہیرو ہیں مسلم لیگ ن اپنے منشور کے مطابق عوام کی خدمت کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اپوزیشن انتخابات کے لئے اتھارٹی سال انتظار کرے ۔ تحریک انصاف کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور عوام کا اعتماد کھو چکی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف والے معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے پی ٹی آئی نے پاکستان کے اندر معیشت کو تباہ کر دیا ہے ۔ اس بات سے ثابت ہوگیا ہے کہ ملک کو بحران سے میاں محمد نواز شریف ہی نکال سکتے ہیں اور عوام کو ریلیف فراہم کر سکتے ہیں ۔ راجہ محمد فاروق حیدر خان کو آزادکشمیر کی عوام، میاں محمد نواز شریف کا اور مسلم لیگ ن کی قیادت کا بھرپور اعتماد حاصل ہے ۔تمام کارکنان سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح قائد کے ساتھ کھڑے ہیں۔