مقبوضہ کشمیر، طلباء کے سمبل میں تین سالہ بچی کی بے حرمتی کیخلاف احتجاجی مظاہرے ،مجرموںکو کڑی سزادینے کا مطالبہ

جمعرات 16 مئی 2019 15:51

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2019ء) مقبوضہ کشمیر میں سرینگر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء نے ضلع باندی پورہ کے علاقے سمبل میں ایک تین سالہ بچی کی بے حرمتی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کیے اور مجرموںکو کڑی سزادینے کا مطالبہ کیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق گاندھی میموریل کالج، ایم پی ایم ایل ہائیر سیکنڈری سکول اور گورئمنٹ انڈیسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ باغ دلاور سرینگر کے طلباء شہر کے علاقے بابا ڈیم میں جمع ہو گئے اور خانیار نقاشپورہ بربرشاہ سڑک پر دھرنا دیا جس کے باعث سڑک پر گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔

(جاری ہے)

بھارتی فورسز کے اہلکاروںنے احتجاجی طلبا کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے بعد طلباء اور فورسز اہلکاروں کے درمیان سخت جھڑپیں ہوئیں۔دریں اثنا پیروان ولایت کے صدر مولنا سبط محمد شبیر قمی اور اور تنظیم کے سرپرست اعلیٰ مولانا شبیر احمد صوفی نے ایک مشترکہ بیان میں بھارتی فورسز کی طرف سے پر امن مظاپرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کم سن بچی کو انصاف فراہم کرنے کے بجائے مجرموں کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیعہ سنی اتحاد نے دشمن کے مذموم مقاصد ناکام بنا دیے ہیں۔