Live Updates

پیپلز پا ر ٹی حکومت بنا نے کیلئے کو ئی تحریک نہیں چلا رہی،مر تضی وہا ب

اپو زیشن جما عتیں ون پوا ئنٹ ایجنڈے پر سیا ست کر رہی ہیں پیپلز پا ر ٹی اپنے بل بو تے پر سیا ست کر ے گی ہمیں کسی بھی بیسا کھی کی ضرورت نہیں ،مشیر اطلاعات وزیراعلیٰ سندھ

منگل 21 مئی 2019 22:35

ٖکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلا عا ت قا نو ن اوراینٹی کرپشن بیرسٹر مر تضیٰ وہا ب نے کہا ہے کہ پیپلز پا ر ٹی حکومت بنا نے کیلئے کو ئی تحریک نہیں چلا رہی ،اپو زیشن جما عتیں ون پوا ئنٹ ایجنڈے پر سیا ست کر رہی ہیں پیپلز پا ر ٹی اپنے بل بو تے پر سیا ست کر ے گی ہمیں کسی بھی بیسا کھی کی ضرورت نہیں ہے سیا ست دان تو 2015میں بھی ہما ر ے خلا ف تھے ، چیئر مین نیب کو پریس کا نفرنسز سے کا م نہیں چلا نا چا ہئے ان کی پریس کا نفرنسز کو ڈ آف کنڈکٹ کی خلا ف ورزی ہیں احتسا ب کے عمل کو متنا زعہ بنا نے کی کو شش کی جا ر ہی ہے چیر مین نیب کو قو م کو بتا نا چا ہئے کہ بی آر ٹی پشا ور اور بلین ٹری کیس میں اب تک کیا تحقیقات کی گئی ہیں۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے سندھ اسمبلی میں میڈیا کا ر نر پر صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مزید کہا کہ تبدیلی والی سر کا ر کو بنے ہو ئے دس ما ہ سے زائد کا عر صہ گز ر چکا ہے لیکن عوام کے مسائل میں مزید اضا فہ ہو ا ہے غریب آدمی کو کوئی ریلیف نہیں دیاجارہا اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا قرضہ پینتیس ٹریلن ہے جوحقائق سامنے آرہے ہیں وہ بہت خطرناک ہیں میرا کپتان کہتاتھا کہ ایماندار قیادت آگئی ہے لیکن میرے کپتان نے معیشت کابیڑاغرق کردیاہے اس کپتان نے کرکٹ کا بھی بیڑا غرق کردیا۔

انہو ں نے کہا کہ ہم شرو ع سے کہتے آئے ہیں کہ عمران خان سے معیشت اور ملک سنبھلنے والا نہیں اور مو جو دہ صو ر تحا ل سب کے سامنے ہے بیرسٹر مر تضیٰ وہا ب نے کہا کہ شیخ رشید نے دعوی کیا تھا کہ انہوں نے ریلوے کوتبدیل کردیاہے میں کہتا ہو کہ شیخ رشیدبڑی بڑی بونگیاں مارنا بند کریں انہیں وزیر اطلا عا ت بننے کا شو ق ہے کیو نکہ قائمہ کمیٹی کے مطابق ریلوے میں بائیس ارب روپے کا خسارہ ہے اس لئے میں سمجھتا ہو ں کہ شیخ رشید کوریلوے کا وزیرنہیں بلکہ ان کی کا ر کر دگی دیکھتے ہو ئے انہیں ڈی ایس ریلوے بھی نہیں ہوناچاہیے شیخ رشیدنے ر یلوے میں کوئی انقلاب برپا نہیں کیا انہو ں نے کہا کہ جب عملی کام کرنے کا وقت آتاہے تو کہا جا تا ہے کہ ہمارے پاس وسائل نہیں۔

ایک سوال کے جوا ب میں مر تضیٰ وہا ب نے کہا کہ پو لیس آر ڈر سے متعلق تفصیلا ت عدالت سے شئیر کرینگے قا نو ن سا زی سر کا ر ی ملا زم کا نہیں اسمبلی کا کا م ہے لیکن یہ تا ثر دیا جا رہا ہے کہ آئی جی کو قا نو ن سازی کا اختیا ر ہے انہو ں نے کہا کہ وفا قی وزار ت ریلوے نے سر کلر ریلوے چلا نے سے انکا ر کر دیا ہے کیونکہ وفا قی حکومت نے کہا ہے کہ ہما ر ے پا س سر کلر ریلوے چلا نے کے وسائل نہیں ہیں جبکہ سر کلر ریلوے چلا نے کے لئے سندھ حکومت نے بھر پو ر مدد کی ہے لیکن افسو س کے کل کے اجلا س میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ سر کلر ٹرین سندھ حکومت چلا ئے گی مجبور ہوکر وزیر ریل کو ایک بار پھر خط لکھا ہے خط میں 102 ٹرین دینے اور عدالت کے حکم کی روشنی میں کام کو ماڈرنائیز کرنے کا کام سندھ حکومت کرے گی کا کہا گیا ہے انہوں نے کہا کہ 2016 سے سندھ حکومت سرکلر ریل کو بحال کرنے میں مصروف ہے وزیر اعلی نے بیجنگ اجلاس میں اس منصوبے کو سی پیک میں شامل کرایااس معاہدے کا ثبوت خط کی صورت میں موجود ہے جس میں وفاق نے تمام کام میں ساتھ دینے کا وعدہ کیاہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی کے ٹھیکیدار بننے کی کوشش کرنے کی بات تو کی جاتی ہے مگر باتین صرف ہوا میں کی جاتی ہیں162 ارب کے کام ہوں یا حیدرآباد یونیورسٹی کی باتیں سب کھوکھلی باتیں ہیں اگر کوئی ترقی کا کام کررہا ہے تو وہ پیپلز پارٹی کررہی ہے آ خر میں انہوں نے علی محمد خان مہر کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ #
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات