چیئرمین کشمیر کمیٹی سیدفخر امام کی زیر صدار ت آزادکشمیر اور حریت قیادت کا مشاورتی اجلاس

مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فورسز کی جانب سے نہتے مظاہرین پر طاقت کے بہیمانہ استعمال کی شدید مذمت ، بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے ماوراے عدالت قتل عام اور نہتے شہریوں پر مہلک ہتھیاروں کے استعمال کے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعرات 30 مئی 2019 22:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2019ء) چیئرمین کشمیر کمیٹی سیدفخر امام کی زیر صدار ت آزادکشمیر اور حریت قیادت کا مشاورتی اجلاس ایوان وزیراعظم میں منعقد ہوا اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فورسز کی جانب سے نہتے مظاہرین پر طاقت کے بہیمانہ استعمال کی شدید مذمتکرتے ہوے بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے ماوراے عدالت قتل عام اور نہتے شہریوں پر مہلک ہتھیاروں کے استعمال کے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے اجلاس میں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان ،حریت کانفرنس کے غلام محمد صفی ،ڈاکٹر غلام نبی فائی ودیگر قائد ین نے شرکت کی اجلاس میں کشمیری سپوت محمد یوسف بچھ کی خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوے چئیرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے کہا کہ پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کی کشمیر یوں کے ساتھ وابستگی کسی شک و شبہ سے بالا تر ہے پاکستان کے عوام کشمیرکو اپنے جسم اور روح کا حصہ سمجھتے ہیں ہماری کشمیر کے ساتھ سیاسی نہیں خون کا رشتہ ہے بین الاقوامی سطح پر تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے حکومت پاکستان اپنی ذمہ داریاں پوری کریگی آزادکشمیر اور حریت قیادت کے ساتھ مشاورتی عمل کاجلد آغاز کیا جارہا ہے بین الاقوامی سطح پر کشمیریوں کے مقدمہ کو موثر انداز میں پیش کرنے کے لیے ہم کشمیری قیادت کی تجاویز کا بھرپور خیرمقدم کرینگے اور انہیں اس عمل کا حصہ بنائیں گے ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ پاکستان کے اندر مختلف جماعتوں کی حکومتیں رہیں مختلف لوگ برسراقتدار رہے مگر کشمیر سب کی ترجیح اول رہا ہمارا رشتہ پاکستانی عوام کے ساتھ ہے مقبوضہ کشمیر کے اندر شہیدہونیوالے کو سبز ہلالی پرچم میں دفنایا جاتا ہے کشمیریوں نے حق خودارادیت کے لیے قربانیاں دیں ہیں انشاء اللہ و ہ دن جلد آئیگا جب صبح آزادی طلوع ہو گی اور ہم اپنے بھائیوں کے ساتھ ہونگے وزیراعظم آزادکشمیر نے مظفرآباد تشریف لانے اورکشمیری قیادت کے ساتھ مشاورت کرنے پر چئیرمین کشمیر کمیٹی کا آزادکشمیر کی حکومت اور عوام کی جانب سے شکریہ ادا کیا ۔ *راٹھور*