مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی مزید 2 نوجوان شہید

جمعہ 31 مئی 2019 21:39

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2019ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں مزید دو نوجوان شہید ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق شوپیاں کے علاقے سگن میں بھارتی فوجیوں نے تلاشی اور سرچ آپریشن کے آڑ میں اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو نوجوان شہید ہو گئے ۔ نوجوانوں کی شہادت کے خلاف کئی لوگ سڑکوں اور گلی محلوں میں نکل آئے اور انہو ںنے بھارتی فوجیوں پر پتھرائو کیا جس کے نتیجے میں ایک بھارتی کمانڈر زخمی ہو گیا ۔ فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے بیلٹ اور آنسو گیس کا استعمال کیا ۔ ۔