آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا‘محکمہ موسمیات

ہفتہ 1 جون 2019 22:14

اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2019ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی ڈویڑن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہا۔ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب اباد، سکھر اور موہن جوداڑو ،میں انچاس ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ لاڑکانہ، روہڑی، بہاولنگر 48، بھکر، رحیم یار خان، خانپور،نورپورتھل، تربت اور سبی میں47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔