لاہور ،اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پیر 3 جون 2019 16:50

لاہور ،اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2019ء) محکمہ موسمیات نے اگلے چند روز کے دوران وسطی و جنوبی پنجاب، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ منگل کے روز بالائی پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

تاہم مالاکنڈ، ہزارہ،مردان،پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن،اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب،خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں،مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہا۔ تاہم مالاکنڈ، پشاور، راولپنڈی ڈویژن،اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔