سیاستدان بھی میٹھی عید کا تہوار جوش و خروش سے منائیں گے اورمیٹھی عید پرکارکنان کی رونق سے سیاسی اوطاقیں سجائیں گے

حکومت مخالف سیاستدانوں نے میٹھی عید کے موقع پراپنی اوطاقوں کوعید ملن تقاریب سے سجانے کا پروگرام بھی بنایا ہے

منگل 4 جون 2019 22:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2019ء) سیاستدان بھی میٹھی عید کا تہوار جوش و خروش سے منائیں گے اورمیٹھی عید پرکارکنان کی رونق سے سیاسی اوطاقیں سجائیں گے۔اس سال عید الفطرپرسیاستدانوں نے بھی عید کا تہوارجوش و خروش سے منانے کی تیاری کی ہے جبکہ حکومت مخالف سیاستدانوں نے میٹھی عید کے موقع پراپنی اوطاقوں کوعید ملن تقاریب سے سجانے کا پروگرام بھی بنایا ہے۔

سندھ سے تعلق رکھنے والے سیاستدان عید منانے کے لئے آبائی علاقوں میں پہنچ گئے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عیدالفطرنوڈیرو ہاس گڑھی خدابخش لاڑکانہ میں ادا کریں گے چیئرمین پیپلز پارٹی بلال بھٹو زرداری خوشی کے موقع پر کارکنوں سے عید ملیں گے اوروالدہ کی قبر پرحاضری بھی دیں گے جبکہ شریک چیئرمین پیپلز پارٹی سابق صدر آصف علی زرداری اوران کی دونوں صاحبزادیاں آصفہ اور بختاور بھٹو زرداری نواب شاہ میں عید منائیں گے۔

(جاری ہے)

گورنرسندھ عمران اسماعیل پولوگرانڈ کراچی وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ آبائی علاقے واہڑسیہون شریف میں نماز عید ادا کرینگے،سابق وزرائے اعلی سندھ سید غوث علی شاہ اور قائم علی شاہ خیرپور،حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا پیرجوگوٹھ ،خورشید شاہ آبائی علاقے سکھر میں عید منائیں گے،سابق اسپیکرقومی اسمبلی وفاقی وزیرڈاکٹرفہمیدہ مرزا بدین،مئیر کراچی وسیم اختر ، ایم کیو ایم پاکستان کے سابق سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار،ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی اورپاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال کراچی اورمہاجرقومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد لانڈھی کراچی میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو حیدرآباد میں عید منائیں گے۔

اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی سینٹرل جیل کراچی میں عید منائیں گے۔عید خوشیاں اور محبت بانٹنے کا دن ہے یہی وجہ ہے کہ سیاستدانوں نے اپنے آبائی علاقوں میں عید ملن پارٹی کی تیاریاں کی ہیں سکھرمیں پیپلزپارٹی کے رہنما خور شید شاہ کی اوطاق پر بھی کارکنوں کے ساتھ عید منانے کی تیاریاں کی گئی ہیں اوروزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ عید کے پہلے روز سیہون شریف اورگڑھی خدابخش جبکہ دوسرے روزوزیراعلی ہاس میں عام لوگوں سے عید ملیں گے ۔ ایم کیوایم پاکستان کے رہنما عارضی مرکز بہادرآباد میں، ڈاکٹرفاروق ستاراپنی رہائشگاہ پرلوگوں سے عید ملیں گے۔