سعودی عرب عالم اسلام کا مضبوط قلعہ ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کو مضبوط کرنے کے لیے اقدامات کیے

وہ وقت دور نہیں جب آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا کشمیریوں کی قربانیاں ہر گز رہیگاں نہیں جائیں گی سردار امتیاز عباسی، سردار عنایت اللہ عارف

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 10 جون 2019 13:50

سعودی عرب عالم اسلام کا مضبوط قلعہ ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2019ء،نمائندہ خصوصی،ایم خوشحال شریف) جموں و کشمیر کمیونٹی اوورسیز کے زیر اہتمام جمیعت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکریٹری سردار امتیاز عباسی اور سابق صدارتی مشیر سردارعنایت اللہ عارف کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا ۔جس کی میزبانی کمیونٹی کے چیف آرگنائزر عبدالطیف عباسی نے کی ۔

سردار عنایت اللہ عارف نے کہا کہ جموں وکشمیر کمیونٹی اوورسیز کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ اپنے قائدین کی مہمان نوازی کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کشمیر اور حق خودارادیت کے لیے بھی جدوجہد کر رہے ہیں ۔

یہ لوگ اپنے ملک کے بلا معاوضہ سفیر ہیں ۔ انھوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کا بڑا بھائی ہے ۔

(جاری ہے)

جس نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کی مدد کی جس کو ہر پاکستانی عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ سردار امتیاز عباسی نے کہا کہ دین ہمیں محبت و اخوت کا درس دیتا ہے .


آج ہم جن مشکلات میں ہیں ان کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلم اُمّہ کو آپس میں اتفاق و اتحاد کی سخت ضرورت ہے ۔

سعودی عرب میں رہنے والے پاکستانی معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں۔۔ انھوں نے کہا کہ آج مہذب دنیا کی تحریک آزادی کشمیر کے حوالے آنکھیں کھل جانی چاہیے ۔ سات لاکھ انڈین آرمی نہتے کشمیریوں کی آزادی کا حق سلب کرنے کے لیے معصوم کشمیریوں کو شہید کر رہی ہے ۔۔ آخر میں چیرمین جموں و کشمیر کمیونٹی اوورسیز نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کمیونٹی اوورسیز آزاد کشمیر کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کا ایک گلدستہ ہے ۔ جس کا مقصد تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنا ہے ۔ اور ہم ہر وقت معصوم کشمیریوں پر ڈھاے جانے والے بھارتی مظالم کے خلاف اواز بلند کرتے رہیں گے.