ضلع کوٹلی میںضلع بھرکے اندرسڑکات کی تعمیرکاکام جاری

وزیرمال سردارفاروق سکندرخان کی ذاتی دلچسپی کی بدولت فتح پورتھکیالہ کی یونین کونسل ڈبسی تالنجوٹ شہداء لنجوٹ روڈکی تکمیل کاکام بھی مکمل ہوچکاہے

بدھ 12 جون 2019 19:08

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2019ء) حکومت آزادکشمیر وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میںعوام کوسفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم۔

(جاری ہے)

ضلع کوٹلی میںجہاںضلع بھرکے اندرسڑکات کی تعمیرکاکام جاری ہے وہاں کنٹرول لائن پرواقع حلقہ فتح پورتھکیالہ میں بھی سابق صدر،سابق وزیراعظم سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کے ویژن اور حکومت آزادکشمیر کی خصوصی توجہ کی وجہ سے سڑکات کی تعمیرکا کام جاری ہے حکومت آزادکشمیرکی ہدایات کی روشنی میںسڑکات کے جاری تعمیری کام کوبروقت مکمل کرنے کے لیے تعمیراتی کمپنیوںکواہداف کی بروقت تکمیل کاجوٹاسک دیاگیاہے اس سلسلہ میںمحکمہ شاہرات جاری ترقیاتی کاموںکی مکمل مانیٹرنگ کررہاہے تحصیل فتح پورتھکیالہ جوکہ کنٹرول لائن پرواقع ہے ایل اوسی کی کشیدگی کے دوران سب سے زیادہ بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میںجانی ومالی نقصان فتح پورتھکیالہ کے کنٹرول لائن پرواقع علاقوںمیںہوتاہے پناگ گلی تافتح پورتھکیالہ سڑک کی تکمیل سے ایل اوسی کے زخمیوںکوڈی ایچ کیوکوٹلی میںپہنچانے میںکم وقت لگے گاآزادکشمیرکے وزیرمال سردارفاروق سکندرخان کی ذاتی دلچسپی کی بدولت فتح پورتھکیالہ کی یونین کونسل ڈبسی تالنجوٹ شہداء لنجوٹ روڈکی تکمیل کاکام بھی مکمل ہوچکاہے علاوہ ازیںفتح پورتھکیالہ میںسڑکات کی تعمیرکے دیگرمنصوبوںپربھی تیزی سے کام جاری ہے۔