کراچی،محکمہ موسمیات کی 16 سے 17 جون تک ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہنے کی پیشگوئی

بدھ 12 جون 2019 22:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2019ء) محکمہ موسمیات نے شہر میں 16 سے 17 جون تک ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ کراچی میں شدید گرمی اور حبس ہے، شہر کا درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور درجہ حرارت کی شدت 42 ڈگری سینٹی گریڈ لگ رہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے جب کہ جنوب مغرب سے ہوائیں 5کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر میں 16 اور 17 جون تک ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہے گی، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے اور گرمی کی شدت 50 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جاسکتی ہے جب کہ سمندری ہوائیں معطل ہونے سے حبس زدہ ماحول رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کل بھارتی ساحل گجرات پر ٹھہر جائے گا، سائیکلون وایو کا پاکستان میں ساحل سے ٹکرانے کا امکان نہیں جب کہ کراچی میں بارش کی پیش گوئی کرنا قبل ازوقت ہے۔