آزاد کشمیر کے بجٹ میں باغ میں امراض قلب کے ہسپتال کے منصوبے کو شامل کرنا کشمیری عوام کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہے

منگل 18 جون 2019 18:45

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پیش کئے جانے والے تاریخی اور عوام دوست بجٹ میں جہاں کئی شعبوں میں بہترین اقدامات کئے گیے ہیں وہی باغ میں امراض قلب کے ہسپتال کے منصوبے کو بجٹ میں شامل کرنا کشمیری عوام کیلیے ایک بڑی خوشخبری ہے۔باغ میں امراض قلب ہسپتال کا اعلان محمد نواز شریف نے بطور وزیراعظم باغ میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کیا تھا ۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات و سیاحت راجہ مشتاق احمد منہاس کی خصوصی کاوشوں سے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے قائد پاکستان محمد نواز شریف کے اعلان کے مطابق اس سال محکمہ صحت کے بجٹ میں باغ میں امراض قلب ہسپتال کے منصوبے کو شامل کر دیا ہے جسے اس بجٹ کی ایک بڑی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت بالخصوص وزیر اطلاعات و سیاحت راجہ مشتاق احمد منہاس نے جہاں اپنے اعلان کردہ کئی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا وہیں اس بڑے منصوبے کی تکمیل سے آزادکشمیر بھر کے لوگوں کو اس سے بہت فائدہ پہنچے گا۔