Live Updates

کرپشن کے خاتمے اور اور سندھ کے عوام کے بنیادی حقوق کے لئے حکومت سندھ کے خلاف تحریک چلائیں گے، خرم شیر زمان

ؒپوری قوم کو مبارکباد دیتاہوں کہ ملک لوٹنے والوں کااحتساب شروع ہوگیاہے، مخالفین تحریک انصاف سے این آر او لینے کے لئے بے تاب ہیں،وزیراعظم این آر او اور کسی بھی ڈیل پریقین نہیں رکھتے،سینئر رہنما تحریک انصاف کی سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 19 جون 2019 22:20

کرپشن کے خاتمے اور اور سندھ کے عوام کے بنیادی حقوق کے لئے حکومت سندھ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے اور اور سندھ کے عوام کے بنیادی حقوق کے لئے حکومت سندھ کے خلاف تحریک چلائیں گے۔ پوری قوم کو مبارکباد دیتاہوں کہ ملک لوٹنے والوں کااحتساب شروع ہوگیاہے۔ مخالفین تحریک انصاف سے این آر او لینے کے لئے بے تاب ہیں۔

وزیراعظم این آر او اور کسی بھی ڈیل پریقین نہیں رکھتے۔یہ باتیں انہوں نے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ ملک کاپیسہ لوٹنے والوں سے ایک ایک پائی کا حساب لیاجائیگا۔ملک کی تباہی کی ذمہ دار پیپلز پارٹی اور ن لیگ ہیں۔سندھ میںعوام کے پاس پینے کاپانی نہیں ہے، نوکریوں میں میرٹ کانظام نہیں ہے۔

(جاری ہے)

سندھ کے محکموںمیں کرپشن کا سلسلہ چلتاجارہاہے۔

پی ٹی آئی اب پیپلزپارٹی کی نالائقی کیخلاف سڑکوں پر نکلے گی اور کراچی میں حکومت سندھ کے خلاف بھرپوراحتجاج کریگی۔انہوں نے مزید کہا کہ کاش بلاول زرداری نالائق وزیراعلی سے سندھ میں پھیلنے والے ایچ آئی وی کے بارے میں پوچھتے۔محکمہ بلدیات کرپشن کا گڑھ ہے۔نیب محکمہ بلدیات میں اپنا بورڈ بٹھائے اور اس محکمے میں ہونے والی کرپشن کے خلاف کاروائی کرے۔

ہم پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کا حتمی شیڈول جلد جاری کرینگے۔سابقہ حکومتوں اور سیاسی جماعتوں کی وجہ سے ملک کے یہ حالات ہیں۔سندھ کی طرف تحریک انصاف کے قدم اٹھتے ہیں تو پیپلزپارٹی کی چیخیں نکلتی ہیں۔خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی صورت میں ملک کو سرٹیفائڈ صادق وامین شخص ملا ہے۔مقدس اسمبلی کو اسپیکر نے سب جیل قراردیدیاہے جو کہ انتہائی افسوسناک عمل ہے۔ حکومتی بینچوں پر بیٹھنے والے دو نمبر لوگ ہیں، انہوں نے 11سالوں میں سندھ کے اداروں کو اپنی کرپشن اور اقرباء پروری سے کھوکھلا کردیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات