وزارتِ عظمیٰ کے لیے بینظیر بھٹو کی جانب سے امریکی حکام کی منتیں کرنے کے الزام پربلاول بھٹو کا ردِعمل سامنے آگیا

بینظیر بھٹو امریکی صدر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتی تھیں، چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 25 جون 2019 20:32

وزارتِ عظمیٰ کے لیے بینظیر بھٹو کی جانب سے امریکی حکام کی منتیں کرنے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جون2019ء) وزارتِ عظمیٰ کے لیے بینظیر بھٹو کی جانب سے امریکی حکام کی منتیں کرنے کے الزام کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو امریکی صدر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتی تھیں۔ بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جہاں انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت کا ضمنی الیکشن میں بھی دھاندلی کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے جنرل الیکشن میں بھی سینیٹ میں معاملہ اٹھایا تھا، فوج کو پولنگ اسٹیشن کے اندلگانے سے ادارے کو نقصان پہنچے گا، اگر شکست ہوتی ہے تو الزام الیکشن کمیشن پر لگنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو امریکی صدر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کیا کرتی تھیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیرمواصلات مراد سعید نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو نے امریکی حکام کی منتیں کیں کہ انہیں دوبارہ وزیراعظم بنا دیں۔

مراد سعید نے کہا کہ بینظیر بھٹو کونڈالیزا رائس کے قدموں میں بیٹھ کر کہتی رہیں کہ انہیں وزارتِ عظمیٰ دوبارہ دلوا دی جائے۔انہوں نےمزید کہا تھا کہ سندھ میں صرف 18فیصد عوام کو صاف میسر ہے۔ سندھ کے حکمرانوں نے سارا پیسہ جعلی اکاؤنٹس میں ڈال دیا۔انہوں نے کہا کہ جسٹس گلزار نے بھی سندھ کو سب سے کرپٹ صوبہ قرار دیا۔ اب اس حوالے سے ردِعمل دیتے ہوئے چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو امریکی صدر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتی تھیں۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے کسانوں کا معاشی قتل ہورہا ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان میں فصلوں کو ٹڈی دل نقصان پہنچا رہی ہے۔