Live Updates

عمران خان اپنے لگائے ہونے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی شکل سے لاعلم

عمران خان نے کسی سے کہا کہ اگر دو لوگ دروازے سے آ رہے ہوں جن میں ایک حفیظ شیخ ہو تو میں پہچان ہی نہ سکوں۔ طلال چوہدری کا انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 27 جون 2019 15:20

عمران خان اپنے لگائے ہونے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی شکل سے لاعلم
اسلام آباد ر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 جون 2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو کسی نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو ہٹانے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ آپ نے کیا کیا ؟ آپ نے حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ کیوں لگا دیا؟ جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ اگر دو لوگ دروازے سے آ رہے ہوں جن میں ایک حفیظ شیخ ہو تو میں پہچان ہی نہ سکوں کہ ان میں سے حفیظ شیخ کون سے ہیں۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات حفیظ شیخ کے بطور مشیر خزانہ تعیناتی ہونے کے نوٹفیکشن کے بعد کی ہے۔ واضح رہے کہ اسد عمر کے وزارت خزانہ سے مستعفی ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو وزارت خزانہ کا مشیر تعینات کیا تھا اور یہ کہا گیا تھا کہ عبد الحفیظ کا یہ عہدہ وفاقی وزیر کے عہدے کے برابر ہو گا۔

(جاری ہے)

کچھ عرصہ قبل موصول ہونے والی خبروں کے مطابق وفاقی مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو پہلے دن سے آئی ایم ایف کا اعتماد حاصل تھا۔

حفیظ شیخ گذشتہ ایک ماہ سے خاموشی سے وزیرخزانہ کی ذمہ داری بھی سرانجام دے رہے تھے، سابق وزیرخزانہ اسد عمر کے دورہامریکہ میں آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ معاملات بگڑ گئے تھے۔ سابق وزیرخزانہ اسد عمر نے جب امریکہ کا دورہ کیا تو انہوں نے اپنی کچھ باتوں پر کنٹرول نہیں کیا،آئی ایم ایف نے اسد عمر سے ملنے سے انکار بھی کردیا تھا۔ اسد عمر اپنا دورہ مکمل کرکے وطن واپس آئے تو انہوں نے کوئی میڈیا بریفنگ بھی نہیں دی تھی۔

جس کے بعد خیال کیا گیا کہ اسد عمر کو گھر بھیجنے میں آئی ایم ایف کا بھی کردار ہے۔ دوسری جانب مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ نے چارج سنبھالنے کے فوری بعد ایک منٹ ضائع کیے بغیر عالمی مالیاتی اداروں سے رابطے شروع کردیے تھے تاکہ ملک کے معاشی مسائل کا حل نکالا جا سکے۔۔حفیظ شیخ نےمشیر خزانہ کا عہدہ قبول کرنے کے لیے حکومت کے سامنے شرائط رکھیں تھیں۔حفیظ شیخ نے معاشی پالیسیاں مرتب کرنے کے لیے مکمل اختیارات مانگے تھے۔حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ معاشی پالیسیاں مرتب کرنے کے لیے کسی قسم کا دباؤ نہیں لوں گا،پالیسیاں مرتب کرنے میں فری ہینڈ دیا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات