مقبوضہ کشمیر ، مسافر بس گہری کھائی میں جا گری ، 33 افراد ہلاک ، 45 زخمی

پیر 1 جولائی 2019 21:06

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2019ء) مقبوضہ کشمیر میں ایک بس گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک جبکہ 45 سے زائد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ ضلع کشتوار کے علاقہ کیشوان میں اس وقت پیش آیا جب مسافروں سے بھری ایک بس گہری کھائی میں جا گری ۔ حادثے کے نتیجے میں 31 افراد موقع پر ہلاک جبکہ 2 ہسپتال جا کر دم توڑ گئے ۔ دیگر 45 زیر علاج ہیں ۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔ ۔