Live Updates

جنوبی پنجاب میں متوقع بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر فیلڈ افسران اور لائن سٹاف کو الرٹ رہنے کا حکم

بدھ 17 جولائی 2019 23:43

ملتان ۔17جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود نے جنوبی پنجاب میں متوقع بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر ریجن بھرکے فیلڈ افسران اور لائن سٹاف کو الرٹ رہنے کا حکم دیدیاہے ۔ وفاقی سیکرٹری برائے توانائی عرفان علی کی ہدایت پر انہوں نے کہا کہ بارشوں کے دوران لائن سٹاف بجلی کی تنصیبات سے خود کو محفوظ رکھیں اور بارش کے دوران متاثرہ فیڈرز /علاقوں کی بجلی بحال کرنے کا کام بارش کے دوران ہرگز نہ کریں ۔

(جاری ہے)

بارش رکنے کے بعد ٹی اینڈ پی آلات کا 100فیصد استعمال یقینی بنائیں اور لائن پر کام کرنے س قبل پی ٹی ڈبلیو حاصل کرکے سیفٹی ہدایات پر عملدرآمد کریں ۔لائن سٹاف کی قیمتی جانوں کے تحفظ پر کسی قسم کی رعایت نہیں ہے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ صارفین بجلی حادثات سے بچائو کے لئے بارشوں میں احتیاط برتیں اور اپنے جانوروں کو بجلی کے کھمبوں سے نہ باندھیں ، بجلی تنصیبات سے دوررہیں ۔پول میں کرنٹ آنے سے یا بجلی بند ہونے کی صورت میں فوری طورپر متعلقہ دفتر118 یاٹول فری نمبر 0800-63726پر رابطہ کریں ۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :