Live Updates

پیپلزپارٹی گھوٹکی الیکشن میں فسادات کرانا چاہتی ہے، حلیم عادل شیخ

جمعرات 18 جولائی 2019 19:11

پیپلزپارٹی گھوٹکی الیکشن میں فسادات کرانا چاہتی ہے، حلیم عادل شیخ
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) پی ٹی آئی سندھ کے رہنما و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ، نے پی ٹی آئی سینئیر رہنما مبین احمد جتوئی، طاہر شاہ، افتخار لنڈ، پپو خان چاچڑ، آغا مولا بخش پٹھان و دیگر رہنماؤ کے ہمراہ جتوئی ھاوُس سکھر پر پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا گھوٹکی الیکشن میں فتح حق کی ہوگی، پی ٹی آئی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے۔

گھوٹکی سکھر میں 6 دن سے پیپلزپارٹی کی پوری قیادت نے ڈیرے ڈالے ہیں، سکھر کے اسپتال تباہ برباد ہیں، عوام کو پانی نہیں ملتا بلاول صاحب نے ان مسائل پر کچھ نہیں کہا بلاول سندھ کی سرحد تک مہنگائی ڈھونڈ رہے تھے بلاول لاڑکانہ چلے جاتے جہاں دو روز قبل تین ماہ کی معصوم آصفہ معصوم بچے ایڈز کی وجہ سے فوت ہوگئی۔

(جاری ہے)

تھر میں چلے جاتے جہاں معصوم بچے مر رہے ہیں۔

میری سندھ کی بیٹیاں ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی ملازمین نرسز کو حقوق مانگنے پر ڈنڈے برسائے جارے ہیں۔ ہماری بیٹیوں پر واٹر کیننگ استعمال کیا جارہا ہے پی ٹی آئی سندھ کے ہر مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے عوام کو کو حق دلوائیں گے، سندھ کی بیٹیوں پر پیپلزپارٹی کی حکومت تشدد کر رہی ہیں،جس کی شدید مزمت کرتے ہیں۔ بینظیر بھٹو،آصف۔ بختاور بھی قوم کی بیٹیاں ہیں، لیکن ان غریب بیٹیو پر تشدد کیا جارہا ہے۔

باری پتافی سکھر میں اصلحے کے بھاری مقدار جمع کر رہے ہیں جس کے ہمیں اطلاعات ملے ہیں لیاری سے گینگ وار کے مسلح لوگ بلوائے جارہے ہیں گھوٹکی الیشن میں فسادات کرانا چاہتے ہیں۔ پیپلزپارٹی نے سندھ کے خاندانوں میں لڑائی کروائی ہے۔زرداری صاحب کے آنے بھٹو خاندان کو تقسیم کیا گیا۔ مرتضیٰ بھٹو کو قتل کر دیا گیا بینظیر کو شہید کرا دیا گیا پیپلزپارٹی نے ہمیشی خاندانوں میں جگھڑے کروائے ہیں، پیپلزپارٹی نے چانڈیو برادری کو آپس میں لڑوایا اربابوں کو لڑوایا اب مہر برادری کو لڑوا رہے ہیں۔

پیپلزپارٹ نے سندھ کے معزز خاندانوں کو آپس میں لڑوایا ہے۔ ایسا کیا ہے پیپلزپارٹی نے سندھ کو چھوڑ کر گھوٹکے میں ڈٰرے ڈالے ہیں، سندھ کے شہریوں کو پانی نہیں مل رہا اسپتالوں میں دوائیاں نہیں لیکن پیپلزپارٹی کی ساری کابینا گھوٹکی میں آکر بیٹھ گئی ہے۔ سندھ پولیس اور انتظامیہ پیپلزپارٹی کی کمداری کر رہی ہے، گھوٹکی ڈپٹی کمشنر جیسے لوگ سسٹم کو تباہ کر رہے ہیں، کراچی کی سوسائٹیوں کے پلاٹ چوری کر کے مختلف محکموں میں کرپشن کا پئسا پیپلزپارٹی یہاں گھوٹکی الیکشن میں خرچ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا افتخار لنڈ کو ہم نے شوکاز دیا سریہ کا معاملہ کیا ہے حقیقت معلوم کی گئی ڈرائیور کو کوئی سریہ نہیں دیا گیا کورٹ نے بھی افتخار لنڈ کو کیس میں بری کیا ہے پیپلزپارٹی کے لوگوں نے اشو بنا کر پیش کیا تھا۔ پیپلزپارٹی کی حکومت اس قابل نہیں ہے کہ وہ سندھ پر حکمرانی کرے ان چوروں کے سارے پئسے واپس قوم کو دلوائیں گے عنقریب تبدیلی آنے والی ہے سندھ حکومت چند ماہ کی مہان ہے۔

ہم اپنے ورکرز کا تحفظ کریں گے چاہے وہ کراچی میں ہوں یا گھوٹکی میں۔ پاکستان میں نواز اور زرداری کی حکومت میں 24 ھزار ارب کی چوری کی گئی اور قوم کو مقروض بنا گیا۔ اب جہاں جہاں چوری گئی ہے وہاں سے کرپٹ سیاستدان پکڑے جارہے ہیں۔ عمران خان کا قوم سے وعدہ ہے سارا چوری شدہ پئسا واپس دلوائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات