کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھرمیں مقیم کشمیریوں نے ’’یوم الحاق پاکستان‘‘ بھارتی تسلط سے آزادی اور جموں وکشمیر کے پاکستان کے ساتھ مکمل انضمام کی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کے ساتھ منایا

جمعہ 19 جولائی 2019 17:35

سری نگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھرمیں مقیم کشمیریوں نے یوم الحاق پاکستان بھارتی تسلط سے آزادی اور جموں وکشمیر کے پاکستان کے ساتھ مکمل انضمام کی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کے ساتھ منایا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 1947میں اس دن کشمیریوں نے آل جموںوکشمیر مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے سرینگر میں ایک تاریخی قرارداد منظور کی تھی جس میں تقسیم ہندکے منصوبے ، دو قومی نظریے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی خواہشات کے مطابق جموںوکشمیر کی ریاست کے پاکستان کے ساتھ الحاق کا مطالبہ کیاگیاتھا۔