کشمیریوں نے دنیا بھر میں یوم الحاق پاکستان منایا

جمعہ 19 جولائی 2019 18:00

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھرمیں مقیم کشمیریوں نے جمعہ کو یوم الحاق پاکستان بھارتی تسلط سے آزادی اور جموں وکشمیر کے پاکستان کے ساتھ مکمل انضمام کی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کے ساتھ منارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 1947میں آج کے دن کشمیریوں نے آل جموںوکشمیر مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے سرینگر میں ایک تاریخی قرارداد منظور کی تھی جس میں تقسیم ہندکے منصوبے ، دو قومی نظریئے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی خواہشات کے مطابق جموںوکشمیر کی ریاست کے پاکستان کے ساتھ الحاق کا مطالبہ کیاگیاتھا۔