افغانستان سے نکلنے کے لیے امریکہ کو پاکستان کی ضرورت ہے
بھارت کا بڑا حلقہ امن کا خواہاں ہے،جس میں واحد رکاوٹ مسئلہ کشمیر ہے،شاہ محمود قریشی
سجاد قادر منگل 23 جولائی 2019 08:04
(جاری ہے)
ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا ہے کہ پاکستان میں امن وامان کی صورت حال بہتر ہوئی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میںپاکستان نے بھاری قربانیاں دی ہیں جن کے ہم معترف ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے افغان بارڈر کے ساتھ ساتھ حالات بہتر کیے اور انہوں نے بھارت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ایک بہت بڑا حلقہ امن کا خواہاں ہے اور وہ پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔مگر اس امن کی راہ میں واحد رکاوٹ مسئلہ کشمیر ہے جسے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حل کرانے کے لی ثالثی کاکردار ادا کرنے کا کہا ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج سے قبل کسی امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی بات نہیں کی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یہ بھی واضح کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے پہلو پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا حجم بہت کم ہے جو کہ بڑھنا چاہیے۔جبکہ وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان آنے کی دعوت بھی قبول کرلی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس میں واضح طور پر کہا کہ سول اور عسکری قیادت آج ایک پیج پر ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کا امیج عالمی سطح پر مضبوط اور مثبت انداز میں سامنے آیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے پاکستان میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات انصاف بر مبنی اور آزادانہ طور پر ہوئے ہیں۔لوگوں نے اپنی مرضی سے ووٹ کاسٹ کیے ہیں۔ہم امید کر رہے ہیں کہ پانچ آزاد امیدور بھی پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے۔ان باتوں کا اظہار شاہ محمود قریشی نے واشنگٹن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.