Live Updates

وزیراعظم عمران خان کا مسئلہ کشمیر پر امریکی ثالثی کی پیشکش پر بھارتی ردعمل پر حیرت کا اظہار

منگل 23 جولائی 2019 19:01

وزیراعظم عمران خان کا مسئلہ کشمیر پر امریکی ثالثی کی پیشکش پر بھارتی ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر امریکی ثالثی کی پیشکش پر بھارتی ردعمل پر حیرت کا اظہار کیا ہے ۔ منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے کشمیریوں کی کئی نسلیں متاثر ہوئی ہیں اور ابھی تک روزانہ ہو رہی ہے اس لئے اس تنازعہ کا حل ضروری ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان افغان امن عمل میں اپنے دائرہ اختیار میں ہر ممکن حد تک سہولت فراہم کرے گا، چار دہائیوں سے جاری تنازعہ کے بعد امن افغان عوام کاحق ہے۔ انہوں نے گرمجوشی پر مبنی فراخدلانہ مہمان نوازی، پاکستان کا مؤقف سمجھنے اور ہمارے پورے وفد کی انتہائی بہترین انداز میں مہمان نوازی پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شکر یہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

صدر ٹرمپ نے جس طرح تاریخی وائٹ ہاوس کے پرائیویٹ حصوںکی سیرکرائی وہ بھی قابل تعریف ہیں۔ وزیراعظم نے شاندار استقبال پر امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بطور وزیراعظم ان کے پہلے دورہ امریکہ پر پاکستانی امریکن کمیونٹی جس طرح بڑی تعداد میں واشنگٹن ڈی سی کے کیپٹل ایرینا میں استقبال کیلئے امڈ آئی اس پر وہ پاکستانی کمیونٹی کے شکر گزار ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ مسئلہ کشمیر نی70 سال سے برصغیر کو یرغمال بنا رکھا ہے اور اس کے حل کیلئے صدر ٹرمپ کی جانب سے ثالثی کی پیشکش پر بھارت کے ردعمل پر انہیں حیرت ہوئی ہے۔ ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات