Live Updates

اپوزیشن کا اسلام آباد میں دھرنا دینے پر غور

25 جولائی کو نکلنے والے افراد سے آدھے بھی اسلام آباد پہنچ گئے تو حکومت کے لیے مشکل کھڑی ہو جائے گی۔ ن لیگ کا موقف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 27 جولائی 2019 13:06

اپوزیشن کا اسلام آباد میں دھرنا دینے پر غور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جولائی 2019ء) : حزب اختلاف کی جانب سے ملک بھر میں طاقت کے مظاہرے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دھرنا دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت حزب اختلاف کی جماعتوں سے اس حوالے سے رہبر کمیٹی اجلاس میں بات کرے گی۔تاہم ایسا پارٹی قائد نواز شریف سے مشارت کے بعد ہو گا۔

نواز شریف سے مشاورت ہفتہ وار ملاقاتوں میں کی جائے گی جس کے دوران دھرنے کے خدو خال واضح کیا جائیں گے۔ اپوزیشن جماعتوں نے 25 جولائی کو یومِ سیاہ منایا تھا اور ملک بھر میں احتجاج کیا تھا۔ن لیگ کا خیال ہے کہ 25 جولائی کو نکلنے والے افراد سے آدھے بھی اسلام آباد پہنچ گئے تو حکومت کے لیے مشکل کھڑی ہو جائے گی۔خیال رہے کہ عام انتخابات کو ایک سال مکمل ہونے پر 25جولائی کو اپوزیشن جماعتوں نے یوم سیاہ منایا جس کے تحت ملک بھر میں ریلیاں نکالی گئیں اور جلسے جلوسوں کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

متحدہ اپوزیشن کی جانب سے منائے جانے والے یوم سیاہ میں جمیعت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان بڑی تعداد میں کارکنان جمع کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔ آزاد ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی ریلی میں خلاف توقع ایک لاکھ سے زائد افراد شریک تھے۔خیال رہے عام انتخابات کو ایک سال مکمل ہونے پر ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے یوم سیاہ منایا گیا۔

مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کی جانب سے کئی شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔ عام انتخابات 2018ء میں مبینہ دھاندلی کے خلاف کراچی ،لاہور ، گوجرانوالہ ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، ملتان ، رحیم یار خان ، پشاور ، کوئٹہ سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں حکومت کے خلاف جلسے اور احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جس میں سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی ، جلسوں اور ریلیوں سے سیاسی جماعتوں کے قائدین نے خطاب کیے ، مختلف پریس کلبوں کے سامنے بھی احجاجی مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں ۔

اس موقع پر اپوزیشن جماعتوں نے واضح کیا کہ ان کی تحریک 2018ء کے عام انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گی ، 25 جولائی کو اپوزیشن جماعتوں کے ووٹ بینک پر ڈاکہ ڈالا گیا ۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے چئیرنگ کراس پر ریلی سے خطاب کیا، چیئرمین پیپلز پارٹیبلاول بھٹو نے باغ جناح کراچی میں جلسہ سے خطاب کیا۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کوئٹہ پہنچنے کے بعد میڈ یا سے گفتگو کی۔

پشاور میں یوم سیاہ کے موقع پر متحدہ اپوزیشن کی جانب سے احتجاجی جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان ، اے این پی کے سربراہاسفندیارولی خان ، قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ ، پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری نیئربخاری ، فرحت اللہ بابر ، مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال ، مشاہد اللہ خان ، اکرم خان درانی ، نیشنل پارٹی کے مختار باچہ ، سمیت پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے مختیار یوسفزئی نے خطاب کیے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات