پ*مودی سرکارسفارتی نہیں جہادی زبان کوسمجھتی ہے،سیدعبدالستارشاہ چشتی

جمعرات 8 اگست 2019 22:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2019ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی نے حکومت کے بھارت سے تجارتی معاہدے ختم سفارتی تعلقات منقطع کرنے سمیت دیگرمعاہدوں کااسرنوجائزہ لینے کی اعلانات کے حمایت کرتے ہوئے کہاکہ مودی سرکارسفارتی نہیں جہادی زبان کوسمجھتی ہے حکومت تمام صوبوں اوراضلاع میں نوجوانوں کوجھادی وملکی دفاع کے تربیت دینے کیلئے تربیتی سینٹرزقائم کرکے اسلامی احکامات کے مطابق تمام قوم جذبہ جہاد بیدارکیا جائے اورضرورت پڑنے پر قوم کے نوجوان اپنے دفاعی اداروں فوج کے شانہ بشانہ بھارت اوردیگراسلام وملک دشمن قوتوں کامقابلہ کرسکے حکمران غلامی کی طوق کو پھینک کر مودی سرکارکو ایسے سبق دیں کہ ان کی آئندہ نسلوں کے لیے عبرت ہوں سفارت تعلقات میں کمی اور یوم سیاہ منانا مسئلہ کشمیر کاحل نہیں22 کروڑ عوام کشمیریوں کی ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں پاکستانی قوم اپنے ملک کی دفاع اچھے طریقے سے کرنا جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی غلامانہ پالیسیوں سے 71 سال کا عرصہ گزرنے کی باوجود کشمیریوں کو نہ حق خود ارادیت مل رہی ہے اورنہ اقوم متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد ہورہی ہیں بھارت کی مظالم اور انتہاء پسندی پراقوام متحدہ خاموش تماشائی کاکردار اداکرہے ہیں اقوام متحدہ اورٹرمپ انتظامیہ منہ پر رام رام اور بغل میں چھڑی مسئلہ کشمیر پر منافقت کررہے ہیں اقوام متحدہ امریکہ کی لونڈی کاکردار اداکررہے ہیں ان کو بھارت کی مظالم امریکہ کی دکھانے اور سننے کی بغیر نظر نہیں آئیگی انہوں نے کہا کہ خصوصی حیثیت ختم کرنے سے اپنی جنونی انتہاء پسندی اورحماقت کا اظہار کررہے ہیں پاکستان کے خلاف متعصبانہ رویہ آزمودہ نسخہ سمجھ کر قوم کوبیوقوف رہا ہے ان کی بیوقوفی پاکستان کاکچھ بگاڑ نہیں سکتاہے انہوں نے کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا بھارت کوبھاری خمیازہ بھگتنا پڑیگا بھارت طاقت کی زور پر کشمیریوں سے جینے کاحق چھین رہاہے لیکن مودی حکومت کشمیری عوام کو طاقت کی زور پر غلام نہیں رکھ سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان مودی کی ان بزدلانہ کاروائیوں سے مرعوب ہونے والا نہیں انہوں نے کہامودی کشمیر میں ہونے والے مظالم پر پردہ پوشی اور کلبھوشن یادیو کیس سے نظریں چرانے کے لئے ڈرامہ رچارہے ہیں ان اوچھے ہتکھنڈوں سے نہ اپنے عوام کومطمئن کرسکے اورنہ مستقبل میں کچھ ملے گا انہوں نے کہاکہ جیسا افغانستان کے تحریک طالبان نے اپنے جانوں کے نذرانے دیکرامریکہ اتحادی قوتوں کودن میں اسمان کے تارے دیکھادیئے اسی طرح پاکستانی 22کڑوڑعوام بھی ہندوستان کی اینٹ سے اینٹ بجادینگے مودی نے جنگ کوبچوں کاکھیل سمجھاہے جنگ بچوں کے مٹی کے گروندے نہیں کہ بناکربچھاڑدے بلکہ اس سے ہولناک تباہی پھیلتی ہے۔