Live Updates

مریم اورنگزیب کی مریم نواز کی گرفتاری کی مذمت

عمران خان صاحب تم سودا کر آئے ہو اور پوچھتے ہوکہ کیا کروں،مظاہرے سے خطاب

جمعہ 9 اگست 2019 18:22

مریم اورنگزیب کی مریم نواز کی گرفتاری کی مذمت
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2019ء) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مریم نواز کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان صاحب تم سودا کر آئے ہو اور پوچھتے ہوکہ کیا کروں۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مریم نواز کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ وزیراعظم نالائق، نا اہل اور سلیکٹیڈ ہے،جس دن مودی نے پاکستان کی کمر میں چھرا گھونپا اس دن ایک آواز جانی چاہیے تھی۔

انہوںنے کہاکہ مریم نواز پر میڈیا بلیک آئوٹ کیا گیا الزام لگائے گئے لیکن موقف نہیں لیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ غلام وزیراعظم پاکستان کی عوام کو غلام بنانا چاہتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نے کشمیر کا سودا کیا اور امریکہ میں کشمیر کا سودا کر کے آیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نوازشریف دور میں ملک چھ فیصد پر ترقی کر کر رہا تھا،بھارت و امریکہ کے صدور سے بات کرتا تھا۔

انہوںنے کہاکہ تم سودا کر آئے ہو اور پوچھتے ہوکہ کیا کروں۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف رویا نہیں سی پیک لایا نوجوان کو روزگار دیا۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف کوٹ لکھپت میں بند ہے تو ملک کا روزگار بند ہے۔ انہوںنے کہاکہ مریم نوازشریف کو کمزور کرنے کے لیے مریم کو باپ کے سامنے گرفتار کیا۔انہوںنے کہاکہ سعد رفیق اور شاہد خاقان کو اس لیے گرفتار کیا کیونکہ وہ علام نہیں بننا چاہتا تھا۔

انہوںنے کہاکہ حمزہ شہباز کا ریمانڈ دیا لیکن کرپشن ثابت نہیں کر پائے۔انہوںنے کہاکہ سوالنامہ مریم نواز کو تین بجے کے لیے دیا اور ایک بجے گرفتار کرلیا۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف کبھی جھکا نہیں ،ن لیگ نواز شریف کی جماعت ہے،تم خاتون سے ڈرتے چونکہ وہ تم کو ایکسپوز کرتی ہے۔۔ انہوںنے کہاکہ شہزاد اکبر نیب کے کاغذات لہراتا ہے اگلے دن مریم نوازشریف گرفتار ہوجاتی ہے۔انہوںنے کہاکہ جس جج نے فیصلہ دیا وہ او ایس ڈی بنا دیا گیا،وڈیو کے بعد جج او ایس ڈی بنا دیا گیا لیکن فیصلہ کالعدم نہیں کیا گیا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات