26اگست کو چین کا بڑا فوجی وفد پاکستان آرہا ہے: سینیٹر مشاہد حسین سید

مودی نے ایک اور بڑی غلطی کرلی ہے کہ چین سے بھی پنگا لے لیا ہے اور اب ہم جو بھی حکمت عملی بنائیں گے وہ چین سے مل کر ہی بنائیں گے: لیگی رہنما کا دعویٰ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 20 اگست 2019 22:41

26اگست کو چین کا بڑا فوجی وفد پاکستان آرہا ہے: سینیٹر مشاہد حسین سید
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اگست 2019ء) لیگی رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے دعویٰ کیا ہے کہ 26اگست کو چین کا بڑا فوجی وفد پاکستان آرہا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ نریندرامودی نے ایک اور بڑی غلطی کرلی ہے کہ چین سے بھی پنگا لے لیا ہے اور اب ہم جو بھی حکمت عملی بنائیں گے وہ چین سے مل کر ہی بنائیں گے۔ نجی ٹی وی چینل کے شو میں بات کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ مودی نے گند ڈالا ہے اور وہ مسلمانوں کا قتل عام کررہا ہے اور مودی کا مقصد ہی یہ ہے کہ مسلمانوں کو کمزور کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی عدالت انصاف میں یہ معاملہ لے کر جائے گا کہ انسانوں پر وہ پیلٹ گنیں استعمال کی جارہی ہیں جو کہ جانوروں پر استعمال کی جاتی ہے اور اس کے علاوہ آر ایس ایس کا نظریہ بھی پیش کیا جا سکتا ہے کہ یہ نازی ازم کو سپورٹ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہودی بھی اس کی حمایت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 26اگست کو چائنہ کا بڑا فوجی وفد پاکستان آرہا ہے اور 6ستمبر کو چین کے وزیر خارجہ بھی پاکستان آرہے ہیں۔

دوسری جانب امریکہ نے پاکستان سے ایک بار پھر ڈومور کا مطالبہ کر دیا ہے۔امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی جانب سےپاکستان کی سیکیورٹی معاونت کے لیے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی امداد روکے جانے کے بعدواشنگٹن اور اسلام آباد کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہجب تکپاکستان اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کے تمام مبینہ محفوظ ٹھکانوں کو ختم نہیں کر دیتا تب تک ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی امداد معطل رہے گی۔

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق وزیراعظمعمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ٹیلیفونک بات چیت مفید رہی ہے ،امریکی ٹی وی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ انہوں نے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سے تجارت اور اسٹریٹجک شراکت داری سمیت مقبوضہ کشمیر سے متعلق بات چیت کی۔