کشمیری قوم سے اظہار یکجہتی کے لیے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان سے بیک وقت بھارتی مقبوضہ کشمیر کی طرف آزاد ی مارچ کرنے کا فیصلہ

جمعہ 23 اگست 2019 21:15

کشمیری قوم سے اظہار یکجہتی کے لیے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان سے بیک ..
راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2019ء) کشمیری قوم سے اظہار یکجہتی کے لیے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان سے بیک وقت بھارتی مقبوضہ کشمیر کی طرف آزاد ی مارچ کرنے کا فیصلہ آزادکشمیر کے قومی پرچم اور سفید جھنڈے اٹھا کر مقبوضہ کشمیر کی طرف تیاریاں ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم فاروق حیدر نے کنٹرول لائن روند کر مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے تجویز پر قریبی ساتھیوں سے مشاورت شروع کر دی فاروق حید رAPCبلوا کر اس تجویز کو سامنے رکھیں گے اس ذرائع کے مطابق فاروق حیدر ،لطیف اکبر ،چکوٹھی سے عتیق احمد خان،رشید ترابی ،قمر زمان فاروکہوٹہ سے حاجی یعقوب ،حسن ابراہیم ،جنرل انور ،علامہ سعید یوسف ڈاکٹر خالد محمود ،اعجاز افضل تیتری نوٹ سے سکندر حیات نکیال چوہدری یسین کھوئی رٹہ ،بیرسٹر سلطان محمود سماہنی سیکٹر اور حافظ حفیظ الرحمان سکردو سے لانگ مارچ کی قیادت کریں گے ۔