وزیر اعظم عمران خان نے جو وعدہ کیا اس پر یوٹرن لیا، ایک بھی بات پر وہ قائم نہیں رہے،بلاول بھٹو زر داری
لگتاہے حکومت اپوزیشن کر رہی ہے اور اپنی ناکامی چھپانے کیلئے اپوزیشن کو دیوار سے لگا رہی ہے،حکومت خود ہی اپوزیشن کرے گی تو حکومت کون کریگا،جو ہم سے آئینی حقوق چھین رہاہے وہ کیسے گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق دلوائیگا،عوام ساتھ دیں ، ملکی مسائل حل کر یں گے،دنیا میں جہاں بھی جائوں گا کشمیر کے کاز پر آواز بلند کروں گا،کشمیر پرتوجہ دلانے کے لیے یو این کا پلیٹ فارم استعمال کرنا چاہیے، پیپلز پارٹی کے چیئر مین کی میڈیا سے بات چیت
اتوار 25 اگست 2019 13:15
(جاری ہے)
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لگتاہے حکومت اپوزیشن کر رہی ہے ، ہماری حکومت اپنی ناکامی چھپانے کے لیے اپوزیشن کو دیوار سے لگا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو علم ہی نہیں کرنا کیا ہے وہ پیپلز پارٹی کے ہر اقدام کو فالو کر رہی ہے،حکومت خود ہی اپوزیشن کرے گی تو حکومت کون کریگا۔بلاول بھٹو زرداری نے وزیرِ اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو ہم سے آئینی حقوق چھین رہاہے وہ کیسے گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق دلوائیگا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام ساتھ دیں ، ملکی مسائل حل کر یں گے،گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق دلوائوں گا۔ انہوںنے کہاکہ مشترکہ پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران مریم نواز کو گرفتارکرلیا گیا، حکومت کو پتہ ہی نہیں اسے کیا کرنا ہے۔انہوں نے اپنی پھو پی فریال تالپور سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ رات بارہ بجے انہیں غیر آئینی طریقے سے جیل منتقل کیا گیا،ہم نے رکاوٹیں ماضی میں بھی دیکھی ہیں، پتاہے ان کا مقابلہ کیسے کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کی مسلسل جدوجہد کی تاریخ ہے،ہم نے آہستہ آہستہ اپنے حقوق حاصل کیے ہیں، آصف زرداری نے گلگت بلتستان میں حکومت بنائی۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی نے عوام سے کیا ہر وعدہ پورا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وفاقی پارٹی ہے، پیپلز پارٹی کوئی فاشسٹ نہیں نظریاتی پارٹی ہے،مجھے افسوس ہے کسی نے پیپلزپارٹی کا منشور نہیں پڑھا۔بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے کس منہ سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی بات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت کشمیریوں کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی۔بلاول بھٹو زرداری نے عزم کا اظہار کتے ہوئے کہا کہ میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کے مشن کو مکمل کرنا چاہتا ہوں۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کشمیر کی صورتحال پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ جب سے ہوش سنبھالا مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم دیکھ رہے ہیں، دنیا میں جہاں بھی جائوں گا کشمیر کے کاز پر آواز بلند کروں گا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان نے کبھی آرٹیکل 370 کو تسلیم نہیں کیا، مقبوضہ کشمیرکو کھلی جیل بنا دیا گیا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے لیے کام کرنے والے سیاستدانوں کو بھی نظر بند کردیا گیا، اگر کشمیری مودی کے ساتھ ہیں تو وہاں سے کرفیوہٹا دیا جائے۔انہوں نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی گجرات کا قصائی ہے ، مودی نے مقبوضہ کشمیر کو کھلی جیل بنا دیا ہے ، مودی سرکار سرینگر میں جا سکتی ہے تو ایسا کر کے دکھا دے، مودی نے کشمیر معاملے کو فلیش پوائنٹ بنا دیا ہے۔ کشمیر پرتوجہ دلانے کے لیے یو این کا پلیٹ فارم استعمال کرنا چاہیے۔بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ مودی وزیراعظم منتخب ہواتو اسے قانونی حیثیت دے کر پاکستان نے اسٹریٹجک غلطی کی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں فارن آفس کو کمزور کیا گیا ہے، سفارت کاری جاننے والی شخصیات کو پیچھے چھوڑ دیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات
-
رینالہ خورد میں جائیداد کے تنازعہ پر دوافراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا
-
سپریم کورٹ میں شہریوں کے ملٹری ٹرائل کے خلاف مقدمے کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر
-
صحافی کالونی سب ڈویژن کا پولیس کے ہمراہ علاقے میں آپریشن،بجلی چوری میں ملوث 10ملزمان گرفتار
-
وفاقی وزیرداخلہ کوئٹہ پہنچ گئے،صوبائی وزیرداخلہ نےاستقبال کیا
-
آئی جی پنجاب کی خود کارنمبر پلیٹ اور چہرے کی شناخت کا سسٹم بہتر بنانے کی ہدایت
-
خواجہ عمران نذیر اور سلمان رفیق کی زیر صدارت ٹیکنیکل ورکنگ گروپ برائے ڈینگی وائرس کا اجلاس
-
سورج آنکھیں دکھانے لگا، بجلی کی طلب بھی بڑھ گئی ، مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ
-
ڈیفنس کار حادثہ کیس، ملزم افنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22مئی تک توسیع
-
خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ڈینگی وائرس بارے اجلاس
-
سندھ حکومت بلاول بھٹو کے وعدوں کی تكمیل کے لئے کوشاں ہے ، سید مراد علی شاہ
-
قصور،8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.